سندھ کے مفرور صوبائی وزیر سہیل سیال کی ضمانت منظور

sohhal.jpg

ڈہرکی کی مقامی عدالت نے ڈکیتی کیس میں مفرور سندھ کے وزیر زراعت و معدنیات سہیل انور سیال اور ان کے بھائی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی سیشن عدالت میں 10 سال پرانے ڈکیتی کے کی سماعت ہوئی جس میں صوبائی وزیر پیش ہوئے، سہیل انور سیال پر دس سال قبل9ہزار 200 روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ قائم درج تھا جس میں وہ اور ان کے بھائی دس سال سے روپوش قرار دیئے گئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1446414447317340170
سہیل انور سیال نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اپنایا کہ سب انسپکٹر پولیس حق نواز لولائی نے سیاسی انتقام میں 10 سال پہلے یہ مقدمہ درج کروایا، مقدمہ درج کروانے والا پولیس افسر میرا سیکیورٹی افسر تھا۔

عدالت میں مدعی رسول بخش چاچڑ نے مقدمے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس مقدمے کاکوئی علم نہیں ہے۔

عدالت نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور ان کے بھائی طارق سیال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

دنیا میں یہ بھی صرف ہمارے ملک میں ہی ممکن ہے کہ بندہ وزیر ہو، ڈکیتی کر کے سالوں سال مفرور رہے، وزارت کے پرکس اور پریویلجس وصول کرتا رہے، اور دو سال بعد ضمانت مل جانے پر وکٹری کا نشان بناتا سامنے آ جائے اور اسکے مجاور اسکی گاڑی پر گلاب کے پھول نچھاور کرتے تھکتے نہ ہوں

Very very sad.
 

Back
Top