سندھ گیمز،5ہزار میٹر دوڑ کی پریکٹس کرنیوالوں کو 10 ہزار میٹر تک دوڑا دیاگیا

14sindgmsedfffg.png

سندھ گیمز میں مختلف کھیلوں کے 69 شعبوں سے 4 ہزار کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں: رپورٹ

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں میں 8 سال کے وقفے کے بعد سندھ گیمز کا 23 سے 26 فروری تک انعقاد ہو رہا ہے جس میں مختلف کھیلوں سمیت ثقافتی کھیلوں کے 4 ہزار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے کراچی میں جاری سندھ گیمز کے دوسرے روز ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے 5 ہزار میٹر دوڑ کی پریکٹس کرنے والے نوجوانوں کو 10 ہزار میٹر تک دوڑا دیا۔ 5 ہزار میٹر دوڑ کی پریکٹس کرتے ایک نوجوان ایتھلیٹ حمزہ ہوش کھوبیٹھا۔


ذرائع کے مطابق حمزہ کے بے ہوش ہونے کے بعد ابتدائی طبی امداد کے لیے انتظامیہ نے نہ دوا کا بندوست کر رکھا تھا نہ ہی اسے ہسپتال لے جانے کے لیے کوئی گاڑی موجود تھی ۔ حمزہ کو ہوش میں لانے کے لیے اس کے ساتھی کھلاڑی، ریجن کے کوچز کافی دیر تک کوشش کرتے رہے اس دوران اس کا علاج کرنے کے لیے موقع پر کوئی بندوست نہیں تھا۔

سندھ گیمز کی انتظامیہ کی طرف سے موقع پر ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہ ہونے کے باعث لڑکے کو آخرکار رکشے میں ڈال کر ہسپتال میں لے جانا پڑا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

قبل ازیں صدر کراچی میں نجی ہوٹل کی لفٹ گر گئی تھی جس میں سندھ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے 2 کھلاڑیوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھے، واقعہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ لفٹ گرنے کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے کھلاڑی ودیگر افراد میرپورخاص سے سندھ گیمز میں شرکت کرنے کے لیے کراچی میں آئے تھے جن میں سے ویٹ لفٹنگ کے 2 ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ 8 سال کے وقفہ کے بعد منعقد ہونے والی سندھ گیمز میں مختلف کھیلوں کے 69 شعبوں سے 4 ہزار کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
 

Back
Top