سنوٹی وی کی پرویزالٰہی عمران خان سے منسوب خبرجعلی قرار

pti1h1h121.jpg

تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے منسوب خبر کو گمراہ کن قراردیدیا گیا۔ چینل کے مطابق عمران خان نے پرویزالٰہی پر اربوں کی کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے سنو ٹی وی کی خبر کو گمراہ کن اور پراپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیا ہے اور اسکی شدید مذمت کی ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سنو ٹی وی کیجانب سے جھوٹی افواہ سازی اور منظم پراپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے منسوب اطلاع نہایت بیہودہ، من گھڑت اور گمراہ کن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1612547717439299590
انہوں نے مزید کہا کہ پے در پے جھوٹی خبروں کے نہ رکنے والے سلسلے کا نہایت غور سے جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو چیئرمین تحریک انصاف کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق جھوٹ تراشنے اور بے سر و پا ذرائع کی آڑ میں گمراہ کن افواہ سازی کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو بھرپور قانونی کارروائی سے قبلہ درست کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سنو ٹی وی نے خبردی تھی کہ عدم اعتماد سے پہلے کپتان کا ہی وزیراعلیٰ پر عدم اعتماد! اختلافات کھل کر سامنے آگئےہیں اور عمران خان نے پرویزالٰہی سے اظہارناراضی کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1612490308519862272
چینل نے مزید دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پرویزالٰہی پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کردئیے، چینل کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کی وجہ سے میرا مقبولیت کا گراف نیچے آتا جارہا ہے۔