سوات تھانہ سی ٹی ڈی دھماکہ: تحقیقات کیلئے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

9peshawarblastsswatt.jpg

سوات میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی تحقیقات کیلئے 2رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات کےعلاقے کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی میں یکے بعد دودھماکوں کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2 رکنی کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پر مشتمل ہے، کمیٹی کو سی ٹی ڈی تھانہ میں ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کے بعد رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔


اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی جامع رپورٹ تیار کرکے پیش کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع کبل کے تھانہ سی ٹی ڈی کی پرانی عمار ت میں یکے بعد دیگر 2 دھماکے ہوئے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے، جس عمارت میں دھماکے ہوئے اس میں سی ٹی ڈی کا اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہسپتال ذرائع نے اب تک 17 افراد کے جاں بحق ہونے اور 51 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
 

Back
Top