سوات:مبینہ طورپر قرآن پاک کی بے حرمتی،عوام نے ملزم کو تھانے سےنکال کرماردیا

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
2022381212c58d4.webp


سوات کے علاقے مدین میں مشتعل عوام نے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر ملزم کو تھانے سے نکال کر مار دیا۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شخص نے مبینہ طور قرآن شریف کے اوراق کی بے حرمتی کی، مقامی افراد کے مطابق کچھ لوگوں نے بازار میں اعلان کیا کہ ایک شخص نے قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی ہے جس پر چند افراد نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کردیا، جس کے بعد مساجد میں اعلانات ہوئے اور لوگ مشتعل ہوکر پولیس سٹیشن پہنچ گئے، مدین کے عوام نے پولیس اسٹیشن مدین پر حملہ کر دیا اور تھانے کو آگ لگا دی۔

اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی۔مشتعل مظاہرین نے پولیس کی موبائل کو بھی آگ لگا دی جس سے گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

پولیس نے تھانے سے بھاگ کر جان بچائی اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لئے مزید پولیس فورس طلب کرلی۔تاہم، عوام نے مبینہ ملزم کو پولیس حراست سے زبردستی نکال کر سڑک پر گھسیٹ کر تشدد کرکے مار ڈالا۔

مظاہرین نے ملزم کی لاش کو مدین بازار میں آگ لگا دی۔ مقتول ایک سیاح کے طور پر مدین کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔مدین میں تاحال حالت کشیدہ ہیں اور بازار بند ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

ProPakistanii

Senator (1k+ posts)
No wonder the world have lost interest in investing directly in pakistan because of mullahcracy. The idiots in big palaces think the world is deaf and blind but obviously they're deaf and blind themselves
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
اور بناؤ عوام کو مذہبی، عوام کو جتنی مذہب کی ڈوز دو گے، وہ اتنے ہی حیوان بنتے جائیں گے۔۔ آئے روز کبھی قرآن کی بے حرمتی کے نام پر کبھی توہینِ رسالت کے نام پر کسی نہ کسی کا گلا کاٹا ہوتا ہے۔ عید پر مولوی احمدیوں کے گھروں پر چھاپے مروا کر قربانی کا گوشت برآمد کرواتے رہے، یہ سب مذہب کے کرشمے ہیں۔

پاکستان کا یہ امیج جب باہر جاتا ہے کون یہاں انویسٹمنٹ کرنے یا ٹوئرزم کرنے آئے گا۔ پاکستان تو مذہبی جنونیت کی وجہ سے آج کی دنیا میں ایک ایسے جنگل کا منظر پیش کررہا ہے جہاں کتوں کی طرح لوگ ایک دوسرے پر حملہ آور ہورہے ہیں۔۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Haram zadoon ko Islam key alif bay ka nahi pata
Jazbati jahil qoum kisi bhi harami kanjar dou numbri mullah nay jo bhoonk diya ous per ankh bundh karkay yaqeen kar lay taay hain.
Yeah harami janwarron say bhi bud tar hain.
Jis haram zaday moulvi nay masjid say ilaan karwaya tha ous ko sub say phelay police pakray aur ulta taang kar iss key gaand per itnay chittar maray kay aainda aysi harkat na karay.
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
یہ اس عظیم پیغمبر کے پیروکار ہیں ۔جن پر ایک کافر بوڑھی عورت گند پھینکتی تھی اور ایک دن گند نہ پھینکا تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی خیریت دریافت کرنے اسکے گھر جا پہنچے
سب سے بڑا اکام انسان اور انسانیت کی قدر کرنا ہے
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
یہ اس عظیم ہستی کے پیروکار ہیں جن پر ایک بوڑھی عورت گند پھینکا کرتی تھی۔ اور جب اس نے ایک دن نہ پھینکا تو اپ اس کی خیریت دریافت کرنے اسکے گھر پہنچ گئے ۔سب سے بڑا مذہب اور سب سے عظیم فعل انسان اور انسانیت کی قدر کرنا ہے
 

Back
Top