سوال: سول حکمرانی قائم ہونے پر فوج کو نقصانات

Ch.Tasawar.inayat

Voter (50+ posts)
پرچہ مطالعہ پاکستان(کل نمبر10)
سوال نمبر 1
-سول حکمرانی قائم ہونے پر فوج کو ہونے والے "نقصانات"بیان کریں ۔۔
جواب:ویسے تو اس سوال کے جواب میں پورا تھیسز لکھا جاسکتا ہے، پر ماشٹر جی دس نمبر کے سوال کے لیے بندہ کاہے اتنی مغز ماری کرے ۔
لہٰذا ہم چیدہ چیدہ نکات بیان کیے دیتے ہیں ۔
پہلا نقصان: ہندوستان سمیت تمام ہمسایوں سے تعلقات میں کشیدگی ختم ہو جائے گی ۔کشیدگی ختم ہو جانے کے بعد فوج کے لیے مختص بجٹ میں خاطر خواہ کمی ہو جائے گی ۔۔
دوجا نقصان:جو بھی بجٹ الاٹ ہوگا سول حکومت ان سے رسیدیں مانگا کرے گی جیسے یہ سیاستدانوں سے رسیدیں مانگتے ہیں ۔
تیسرا نقصان:پچھتہر برس میں ان نے کیے گئے تمام جرائم کی تحقیقات ہو سکتی ہیں ۔
چوتھانقصان: حساب پورا نا دینے پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جنرل شنرل کو بھی کرپشن پر سزا ہونے کا امکان پیدا ہو جائے گا ۔۔
ماشٹر جی آپ کو تو علم ہی ہے ہمارے ہاں پاکستان کا ہر محکمہ کرپٹ ترین لوگوں سے بھرا پڑا ہے ۔۔سوائے "محکمہ زراعت" کے ۔
"محکمہ زراعت" میں بھرتی ہو جانے کے بعد آپ جتنے مرضی جرائم کے مرتکب ہو جائیں، قانون آپ کو ٹچ بھی نہیں کر سکتا ۔۔
پانچواں نقصان:سول حکمرانی قائم ہونے کی صورت میں
فوج عوام کی ملازم ہوگی کیونکہ عوام ہی ان کی تنخواہیں ادا کر رہی ہے ۔
نتیجتاً فوج کو حکمران ہونے کی فیلنگ آنا بند ہو جائے گی ۔۔
ہم عوام بھی کتنے بھولے ہیں ۔تنخواہ پر ملازم رکھ کر چھہتر برس سے انہیں سے چھتر بھی کھا رہے ہیں ۔۔
ماشٹر جی اب بس، میرا دل کر رہا ہے دیوار کو ٹکر دے ماروں ۔۔
نمبر دو پاویں فیل کرو
آئی ڈونٹ کئیر
(تحریر:علامہ تصور عنایت)
 

Democratics

MPA (400+ posts)

Happy I Love You GIF by Hello All

PTI NOW