lol taras ata hai tum per really yani hadh hogai tumhara jo leader london bhaga hoa apni sagi beti ko chor ke aus se tumhei tawaqat hai ke wo tumhara khayal kareyga lol.ہم آپ کو بہت دیر سے سمجھا رہے تھے کہ یہ راستہ بہت خطرناک ہے جس پر چڑھای چڑھتے ہوے ایکدم پھسلن والی ڈھلوان آجاتی ہے۔ اس راستے میں پتھر بہت ہیں مگر پھول نہیں۔ آپ کو کہتے تھے کہ آپ کے دائیں بائیں بھی نوسرباز ہیں جو مفاد کیلئے آپ کے تلوے چاٹتے ہیں انہیں آپ سے محبت نہیں ہے۔ جو ساتھی آپ نے خود چنے تھے وہ تو آج بھی ویسے ہی ہیں مگر جو ساتھی آپ کو جتوانے کے بعد دئیے گئے ان کے دامن داغدار تھے۔ آپ کو جانے کون ہدایات دیتا ہے مگر وہ بندہ یا بندی جو بھی ہے دنیا کا سب سے احمق یا سب سے ذہین انسان ہے کیونکہ اس نے آپ کو بڑی پلاننگ سے تین سال نکما اور نکھٹو بنا کر رکھا۔ آپ کا سارا زور کراے کے طبلچی بھرتی کرنے پر لگتا رہا اور مخالف آپ کی بنیادیں کھودتے رہے۔ آپ کو بہتیرا کہا تھا کہ اپوزیشن نہیں حکومت والی باتیں کریں اور پرفارمنس دکھایئں۔ شاہ ایران کے آخری دنوں کی طرح نورتن آپ کو کہتے کہ حکومت عوام کیلئے بہت کچھ کررہی ہے یہ ترقی دیکھ کر مخالفین جل گئے ہیں اور آپ کے خلاف جھوٹ پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔آپ نے بھی کہا کہ یہ پروپیگنڈہ ہے جو صرف این آر او کیلئے ہے۔ حالانکہ آپ سے کوی این آر او نہیں مانگتا یہ لفافے مبشر لقمان جیسے ہیں جو آپ کو جھوٹی خبریں دے کر اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔
آپ کو بتایا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی ایسے بندے کو وزیراعلی بنادیں جس کے دو ہاتھ دو ٹانگیں اور ایک عدد دماغ ہو مگر آپ نے وہ بات بھی نہیں مانی اور شتر مرغ کے انڈے پر منہ کان اور آنکھیں بنا کر سیکرٹریٹ میں لٹکا دیا۔ آپ نے پاکستان کی بدنام ترین اور بدبودار ترین شخصیتوں کو اپنا معتمد خاص اور ترجمان وغیرہ کے عہدے دئیے۔ آپ اتے اندھے ہوگئے کہ آپ کو بزدار، طاہراشرفی، بابر اعوان جیسے بدبودار انسان بھی مزہ دینے لگے
آج یہ حالت ہوگئی ہے کہ آپ کی پارٹی وقت سے پہلے ہی مر رہی ہے۔ ایسی نحوست طاری ہے کہ کوی کام بھی سیدھا نہیں ہورہا ۔ قبروں کو سجدے کرنا بھی رائیگاں جاچکا ہے۔آپ ایک ارب درخت لگا رہے ہیں مگر کوی آپ کو ماحولیات کی کانفرنس میں آپ کے اپنے خرچے پر بھی انوائیٹ نہیں کرتا، جسکی وجہ یہ ہے کہ آپ کی تمام پالیسیز دکھاوے کی ہیں ورنہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ ایک ہزار درخت بھی نہ لگائیں اور ملتان میں نوے ہزار تناور درخت کٹ جائیں اور آپ وہی مصلحت آمیز خاموشی کا شکار کچھ بولیں بھی نہ؟؟
آپ کو کہا تھا کہ اقتدار کسی پیرنی کے چلوں کی وجہ سے نہٰیں ملتا ورنہ سارا جنوبی پنجاب اسلام آباد کے ایوانوں میں نہ بیٹھا ہوتا؟
آپ اور آپ کے ساتھی اسلام کا لبادہ اوڑھتے ہوے بھی نہیں شرماتے اور عبادت جو اللہ اور بندے کے درمیان ایک خاموش اور خفیہ تعلق ہے اس میں بھی ریاکاری کرتے ہیں۔ آپ ہر جگہ جہاں میڈیا ہو تسبیح انگلیوں میں چپکاے رکھتے ہیں۔ آپ کہتے ہو کہ زرداری اور بے نظیر کرپٹ تھے ماں لیا کہ وہ کرپٹ تھے مگر آپ زرداری کی پارٹی کے ساتھ ہر جگہ سمجھوتے کررہے ہو اور ہاں زردرای اور بے نظیر پر جب کڑا وقت تھا تو وہ بھی آپ کی طرح ریاکاری کی تسبیح ہاتھ میں لٹکانے لگے تھے۔ دکھاوے کی تسبیح کے بعدجو ان کا انجام ہوا وہی آپ کا بھی دکھای دے رہا ہے
ڈسکہ میں جو ہوا وہی سارے پاکستان میں ہونے جارہا ہے۔ آپ کو یقین نہیں آے گا اور مجھے یقین دلانا بھی نہیں، ہاں ڈسکہ میں ایک عورت نے آپ کی پوری حکومت کو خاک چٹا دی، اب آپ اور آپکے نورتن مردانگی دکھاتے ہوے اسے جیت کی مبارکباد ضرور دے دیں ورنہ میں سمجھوں گا کہ آپ ایک کم ظرف انسان ہیں