سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان نہ روکاتو تمام کاوشیں دریا برد ہوجائیں گی،شہباز

GgX0j12WUAAsqOo

وزیرِاعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز میں ایک نیا محاذ سوشل میڈیا پر جھوٹ اور حقائق کو مسخ کرنے کی صورت میں سامنے آیا ہے، جو ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پچھلے دو چار ہفتوں کے دوران اسلام آباد پر یلغار کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر جو جھوٹ اور افواہوں کا طوفان برپا کیا گیا، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس رجحان کو بروقت نہ روکا گیا تو ہماری تمام قومی کاوشیں دریا برد ہو جائیں ہیں۔

وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ دشمن عناصر سرحد پار سے حملوں اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں موجود گھس بیٹھیوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ بلوچستان میں جاری سازشوں کے پیچھے کونسے عناصر کارفرما ہیں، اس کا بھی حکومت کو بخوبی علم ہے۔


انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب چاروں صوبے، وفاق، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر مل کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ "فتنۃ الخوارج کا مکمل خاتمہ کرنے کا وقت آچکا ہے"۔

وزیرِاعظم نے ڈیجیٹل محاذ پر درپیش چیلنجز کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا پر جھوٹ اور افواہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنٹس، جو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، حقیقت میں "دوست نما دشمن" ہیں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کے بارے میں بھی جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائی گئیں، جو انتہائی قابل مذمت ہیں۔

وزیرِاعظم نے فوج اور پولیس کے شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سپاہی ماؤں کے سپوت ہیں، جو ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، اور جو لوگ ان کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور خوشحالی کے لیے تمام اداروں، صوبوں، اور وفاق کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ "میری کوئی ذاتی پسند و ناپسند نہیں ہے، قومی مفاد پہلی ترجیح ہے۔ اگر ہم اس سوچ کو عملی جامہ پہنائیں تو کوئی مشکل، مشکل نہیں رہے گی"
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

آن کے تھرڈ ڈیوژن انٹر پاس پھر کب بین ہوں گے یہ فیک نیوز اور گند پھیلانے پر؟
 

ibrar

MPA (400+ posts)
This idiot does not know that your illegal planted government and Pakistan are two different things. Stop lying and the social media will have no reason to pick on you or the duffers who installed you.
 

Back
Top