سوشل میڈیا پر دوستی کرکے طلباسے بدفعلی اوربلیک میلنگ میں ملوث گروہ پکڑاگیا

10badffilaggrarrest.png

پنجاب میں سوشل میڈیا کے ذریعے طلباء سے دوستی کرکے بدفعلی کرنے اورنازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میلنگ میں ملوث گروہ قانون کی گرفت میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی پنجاب کے شہر پاکپتن میں ہوئی جہاں پولیس نے ایک 5 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے، گروہ میں شامل ملزمان طلباء کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی کرکے بدفعالی کرتے اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ اسکولوں کے کم عمر طلباء سےسوشل میڈیا پر دوستی کی جاتی اور پھر انہیں ملاقات کے بہانے بلا کرزبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا، ملزمان اس ساری کارروائی کی ویڈیو ز بھی بناتے تھے جس کی بنیاد پر بعد میں طلباء کو بلیک میل کیا جاتا اور ان سے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔

پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے موبائل فونز، یو ایس بی ڈرائیوز برآمد کرلیے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Back
Top