
سوشل میڈیا کے ذریعے پہلی بار عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں میں صدیوں کا سکون برباد کر رہی ہے۔حبیب اکرم
اپنے تفصیلی ٹوئٹر پیغام میں حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اعتراض اپنی جگہ لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پہلی بار عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں میں صدیوں کا سکون برباد کر رہی ہے. اس آواز پر کان دھر کے اپنی ریاست کو جمہوری٫ شفاف اور جواب دہ بنانے پر کام کریں نہ کہ آواز بند کریں۔
انہوں نےمزید کہا کہ ایک پاکستان پر ہی موقوف نہیں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں ریاست کی ساخت, رویے اور کام۔کرنے کے طریقے پر بحث ہو رہی ہے۔ زندہ ریاست اس بحث میں حصہ لے رہی ہے جبکہ ازکار رفتہ ریاستیں بحث کو ہی ختم کرنا چاہتی ہیں
https://twitter.com/x/status/1788075745232752860
حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انسانی تاریخ میں پہلی بار علم اور خبر کی مساوات قائم ہوئی ہے۔ یہ مساوات نوع انسان کے تجربات سے باہر کی چیز ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صدیوں سے قائم نظم ریاست میں تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس تبدیلی کو کھلے دل سے تسلیم کرنے والی ریاستیں ہی دنیا میں عزت پائیں گی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے بہتر طرز عمل ہو گا کہ پرانی سیاست گری پر انحصار کرنے کی بجائے ریاستی نظم و نسق نئے حالات کے مطابق ڈھالا جائے۔ بدلتی ہوئی دنیا میں تعلیم، تربیت، خارجہ امور اور دفاع کی نئی پالیسیوں پر غور کیا جائے اور یہ نہ بھولا جائے کہ تاریخ آگے بڑھتی ہے پیچھے نہیں چلتی۔
آخر میں حبیب اکرم نے لکھا کہ ہم سب کو نئے زمانے کی حقیقت قبول کرنا ہی پڑے گی۔ آئیے اسے خوش دلی سے قبول کریں۔ و ما علینا الاالبلاغ
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/han111h121.jpg