
سوشل میڈیا پر پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف مہم کے خاتمے کیلئے حکومت نے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس میں پی ٹی اے، ایف آئی اے اور نادرا کے نمائندگان شریک ہوں گے ، خصوصی ٹاسک فورس کو پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔
پاک فوج کے خلاف 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس، 44 ٹویٹر اور 8ٹک ٹاک اکاؤنٹس سے منظم طور پر منفی پراپیگنڈہ کیا گیا ، ٹاسک فورس سوشل میڈیا پر مہم جوئی کے خلاف سفارشات مرتب کرکے بھی متعلقہ وزارت کو ارسال کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1638855950688821250
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5pakarmytaskforce.jpg