سونے کی قیمتوں کا تعین، مزید سٹہ نہیں چلے گا، بڑا اعلان سامنے آگیا

gp;d,1j1j1331.jpg

سونے کی قیمت کا تعین لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹربینک ریٹ سے کیا جائے گا، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کے تعین کیلئے سٹے بازی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹر بینک ریٹ سے قیمت کے تعین کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں گزشتہ روز سٹہ چلایا گیا، جس کے بعد جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند نے ایک ہفتےتک سونے کا نیا ریٹ جاری نا کرنے اور ملک بھر میں گولڈ مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کی گولڈ مارکیٹس پر دباؤ بڑھا۔


ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے فارمولے پر ملک بھر کی گولڈ مارکیٹس کے نمائندوں نے یقینی دہانی کروائی کہ اب مزید سٹہ نہیں چلے گا اور ا تفاق کیا کہ سونے کی قیمت کا تعین لندن گولڈ مارکیٹ کے مطابق انٹر بینک ریٹ سے کیا جائے گا۔

فارمولے کے تعین کے بعد لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کے باوجودانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں13 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ۔

جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6ہزار 300 روپے پر آگیا ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 76 ہزار869 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔