
گزشتہ دنوں ن لیگی سینیٹر افنان اللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار ہونیوالی پی ٹی آئی کارکن سیدہ عروبہ 11 لاکھ اکاؤنٹس چلارہی تھیں جس پر سینیٹر افنان اللہ کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑا مگر افنان اللہ نئی منطق سامنے لے آئے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو یہ بول رہے ہیں کہ ایک بندہ کیسے 11لاکھ اکاؤنٹ چلا سکتا ہے تو اس کا بڑا سادہ جواب ہے۔ آسان الفاظ میں ایک سوپر اکاؤنٹ ہوتا ہے جس میں یہ 11لاکھ اکاؤنٹ ڈالے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوپر اکاؤنٹ سے پھر ایک وقت میں ہزاروں لاکھوں ٹیوٹ ہوتی ہیں۔ اس لیے اکثر آپ دیکھتے تھے کہ کونٹینٹ ملتا جلتا ہوتا تھا۔ بڑے شیطان ہیں یہ لوگ۔ ڈجیٹل دہشت گردی نامنظور
https://twitter.com/x/status/1817904336468643878
اس پر افنان اللہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سینٹر افنان اللہ کی عقل کا اندازہ لگائیں اس کی اپنی آئی ٹی کمپنی ہے اور وہ کہہ رہا ہے کہ عروبہ کومل کے 11 لاکھ اکاؤنٹ ہیں میں تو اس پر سر پکڑ کے بیٹھ گیا
احمد وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو چاہیے اسے دس بارہ سپر اکاؤنٹ بنا کر تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو شکست دے دیں۔ حیران کن ہے آپ کی بائیو میں آکسفورڈ سے آئی ٹی میں پی ایچ ڈی لکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1817923691973672987
صحافی اویس سلیم نے کہا کہ بتانا بس یہ تھا کہ سینیٹر صاحب آئی ٹی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں۔ خدا جانے آکسفورڈ یونیورسٹی اس ”اعزاز“ کے ساتھ جی پائے گی یا نہیں
https://twitter.com/x/status/1818140758467084317
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ سچ کہا تھا عمران خان نے کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے۔اور یہ خیر سے پٹواری سینیٹر ہیں اب خود اندازہ لگا لیں کہ یہ کس طرح کی قانون سازی کرتے ہونگے
https://twitter.com/x/status/1817960723584372825
بلال کا کہنا تھا کہ ایک دور اندیش انسان نے یہ کہا تھا کے ایک تو یہ کوئی زیادہ پڑھے لکھے بھی نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے ۔۔۔ نااہل لیگ کے ڈاکٹر کی حالت اور سوچ دیکھیں اور ہمیں شاباش دیں کس مخلوق کے ساتھ ہم نبر آزما ہیں
https://twitter.com/x/status/1817973260744871953
محمد عمیر کا کہنا تھا کہ یعنی غریدہ فاروقی،راوی،نصراللہ ملک اور دیگر کے جو ٹویٹ ہوتے ہیں جن میں کونٹینٹ ملتا جلتا ہوتا وہ سوپر اکاونٹ سے کئیے جاتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1817926793611149360
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ان جناب کل ملا کر قابلیت یہ ہے کہ ان کے والد محترم نواز شریف کی چاپلوسی کرتے تھے جن کی وفات کے بعد انہیں سینیٹر اسی شرت پر بنایا گیا ہے کہ اپنے والد محترم کا کام اسی لگن سے رکھیں
https://twitter.com/x/status/1818054086345847237
جنید نے ردعمل دیا کہ یہ اکسفورڈ والے کونسی IT میں اس چغد کو PHD دے بیٹھے ہیں جو یہ اتنی تھرڈ کلاس low IQ گفتگو کر رہا؟
https://twitter.com/x/status/1817925146419859495
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/senatorana11.jpg