battery low
Chief Minister (5k+ posts)
سپریم کورٹ میں اسد علی طور کی گرفتاری کا تذکرہ !
بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا اسد علی طور اس وقت جیل میں ہیں تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا "وہ جیل میں کیوں ہیں؟" وکیل نے بتایا ان پر اعلیٰ حکومتی شخصیات کا وقار مجروح کرنے کا الزام ہے !
اسد طور جیل میں ہیں، بیرسٹر صلاح الدین
وہ کیوں جیل میں ہیں؟ چیف جسٹس
اسد طور پر حکومتی افسران کا وقار مجروح کرنے کا الزام ہے، بیرسٹر صلاح الدین
کیا ایف آئی آر میں افسران کا ذکر ہے؟ جسٹس عرفان سعادت
ایف آئی آر میں کسی افسر کا نام نہیں لکھا، بیرسٹر صلاح الدین
https://twitter.com/x/status/1767062136574845137
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی ریکارڈنگ موجود ہے لیکن آپ ان ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکے؟ اٹارنی جنرل صاحب یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ ان کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد سے کہا کہ چار سال ہو گئے اور آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ کیا آپ کو چار صدیاں چاہیئیں؟ پورا ملک آپکی کارکردگی دیکھ رہا ہے، آئی جی اسلام آباد کے رویے سے لگتا ہے وہ سہولت کاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کسی صحافی کو گولی مار دو، کسی پر تشدد کرو، کسی کو اٹھا لو، سیف سٹی کیمرے خراب ہو جاتے ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ صحافی اسد طور اس وقت جیل میں ہے، اس کیخلاف ایک ایف آئی آر درج ہے۔
Source
ایک کمشنر نے کہا چیف جسٹس نے الیکشن میں گڑبڑ کی، یہ بیان تمام چینلز نے بغیر تصدیق چلا دیا، دنیا میں خبر دینے سے پہلے تصدیق کی جاتی ہے، کسی صحافی نے الزام لگانے والے سے یہ نہیں پوچھا کہ الزامات کا ثبوت کیا ہے، کیا پوری دنیا میں ایسا کہیں ہوتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

Last edited by a moderator: