سپریم کورٹ آئینی بینچ: بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی خارج

image-2024-11-18-194117652.png

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کی، جن میں بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست بھی شامل تھی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، لیکن درخواست گزار محمود اختر نقوی مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیشی اور مقدمے کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔ یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی

یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کے بعد آیا ہے جب سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت 2 ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔ اس سے قبل آئینی بینچ نے اپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں اور کئی درخواست گزاروں پر جرمانے بھی عائد کیے تھے۔

نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔ 26ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ جسٹس امین الدین کے تقرر کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی تھی۔​
 
Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
عدلیہ کو برباد کرنے میں جو کسر بچی تھی امین الدین خان اور یحیی افریدی اسے بھی پورا کریں گے
 
Mocha7

Abe ahmaq youthiye judiciary kese barbaad ho rahi hai? Tumhein Bandiyal aur Mansoor ke rewriting of the constitution faislon ke yaad sata rahi hogi.
 
Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواریوں کو تکلیف پہنچنے سے تو یہی تاثر لیا جا سکتا ہے کہ یحیی افریدی اور امین الدین مافیہ کے سہولت کار ہیں
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
image-2024-11-18-194117652.png

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کی، جن میں بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست بھی شامل تھی۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، لیکن درخواست گزار محمود اختر نقوی مقدمے کی سماعت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم پیشی اور مقدمے کی عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔ یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی

یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے کے بعد آیا ہے جب سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت 2 ہزار سے زائد مقدمات کی سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔ اس سے قبل آئینی بینچ نے اپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردی تھیں اور کئی درخواست گزاروں پر جرمانے بھی عائد کیے تھے۔

نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔ 26ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ جسٹس امین الدین کے تقرر کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی تھی۔​
چوروں کا لگایا ہوا جج یہ نہیں کرے گا تو اور کیا کرے گا
 
Back
Top