سپریم کورٹ سے کہیں وہ نواز شریف کو طلب کرے،ماہرین کا وزیراعظم کو مشورہ

4imrannaz.jpg

قانونی ماہرین نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے معاملے پر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو طلب کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے درخواست کریں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق کیس کی سماعت کےحوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قانونی ماہرین کا اہم اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید، مشیر پارلیمانی امور بابراعوان ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک شریک تھے۔

اجلاس میں قانونی ماہرین اور کابینہ ارکان کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سانحہ اے پی ایس سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سانحہ کے متاثرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں میں نہ صرف کوتاہی برتی بلکہ شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے بجائے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔


بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ واقعے میں ملوث 5 مجرمان میں سے چار کو پھانسی دیدی گئی ہے تاہم ایک مجرم کی سزا پر عملدرآمد سپریم کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکا ہے۔

دوران اجلاس قانونی ماہرین نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے موقف اختیار کیا جائے کہ جس وقت یہ سانحہ ہوااس وقت ملک کے وزیراعظم نواز شریف تھے تو انہیں بھی اس کیس میں طلب کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا اور ہدایات کی کہ چار ہفتوں کے دوران اپنی دستخط شدہ رپورٹ پیش کریں اور معاملے میں ہونے والی پیش رفت سے آگا ہ کریں۔
 

mzubair

Politcal Worker (100+ posts)
سپریم کورٹ کنجی بھی نواز شریف نہیں بلاۓ گی اس لئے کہ تمام حرامی ججز نواز شریف کے پے رول پر ہیں جس کا بڑا ثبوت جسٹس عیسی کے رشوت کی رقم سے خریدے اپارٹمنٹس جن کو ان حرامی ججز نے جائز قرار دیا