
سانحہ آرمی پبلک سکول ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو طلب کر لیا
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ سماعت کررہاہے
سماعت کے موقع پر چیف سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟
جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا گیا
اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل صاحب ! یہ آپکی سنجیدگی کا عالم ہے؟
اس پر عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو آج ہی طلب کرلیا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا
چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، وزیراعظم کو خود بلائیں، ان سے بات کریں گے۔
Last edited: