
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجر سروس سپہ سالار اپنی جیبیں نہیں بھرتے بلکہ پاکستان کا سوچتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپ سپہ سالارکےپاکستان سے متعلق ویژن کی تعریف کررہےہیں، صرف آپ ہی نہیں سارےپاکستانی ہی سپہ سالار کے ملک کی بہتری کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پاکستان کی 14 جماعتوں کےپاس 25 سے 30 سال ملک پر حکومت کرنے کے باوجود ملک کیلئے یہ ویژن کیوں نہیں تھا؟ ایک سپہ سالار نے 6 ماہ میں عوام کی بہتری کیلئے ویژن پیش کردیا، اس کی کیا وجہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1686306943470903297
فیصل واوڈا نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک حاضر سروس سپہ سالار ملک کیلئے سوچتا ہے ، اپنی جیبیں بھرنے کا نہیں سوچتا، 14 سالہ ایکسپائرڈ جمہوری لیڈرز پاکستان کا نہیں بلکہ صرف اپنی جیبیں بھرنے کا سوچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے ویژن کو سراہنا وزیراعظم کا اعتراف جرم ہے کہ ایکسپائرڈ 14 جماعتیں عوام کی بہتری میں ناکام ہوچکی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6vawdasehehbabsbbz.jpg