سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ ناروا سلوک

1701505790295.png

سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ برا سلوک

ٹیم مینجر کے ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی قومی ٹیم کے ساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک برتا گیا, ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچی تو ان کے استقبال میں بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1730653745619316930
کھلاڑیوں نے اپنے بھاری بھرکم سامان کو خود ٹرک میں لوڈ کیا جبکہ سامان کو ٹرک میں لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑی محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور کوچنگ اسٹاف نے اپنا بھاری سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے کیے گئے ناقص انتظامات پر کھلاڑیوں نے تنقید کی جبکہ کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے لائزون آفیسر کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

1701505889945.png

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجر نے کھلاڑیوں کے سامان کے لوڈنگ اور آف لوڈنگ کے لیے اسٹاف ہائر کرنے سے گریز کیا,قومی ٹیم کے ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے تمام انتظامات مکمل تھے لیکن رضوان کو دیکھ کر سب کھلاڑی لوڈنگ کرنے لگ گئے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم آج کینبرا پہنچ گئی ہے، جہاں سیریز سے قبل قومی ٹیم کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا جو 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔
 
exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Ya sub in company walown ka qasoor hay jo ajj ho raha hay, sub ko pata hay Pakistani awam ka koi wali waris nehain hay. Jo bolta tha usay inder karwa deya hay.
 
abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
View attachment 7460

سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان ٹیم کے ساتھ برا سلوک

ٹیم مینجر کے ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی قومی ٹیم کے ساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک برتا گیا, ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے مینجر کی کوتاہی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم شرمندگی کا باعث بن گئی۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ریڈ بال سیریز کھیلنے سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچی تو ان کے استقبال میں بدسلوکی کے واقعات کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی کے انٹرنیشنل ٹرمینل سے لوکل ٹرمینل تک کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے انتظامات نہ ہونے کا واقع پیش آیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1730653745619316930
کھلاڑیوں نے اپنے بھاری بھرکم سامان کو خود ٹرک میں لوڈ کیا جبکہ سامان کو ٹرک میں لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑی محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر اور کوچنگ اسٹاف نے اپنا بھاری سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے کیے گئے ناقص انتظامات پر کھلاڑیوں نے تنقید کی جبکہ کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی کے لائزون آفیسر کی طرف سے پاکستانی ٹیم کے لیے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

View attachment 7461

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجر نے کھلاڑیوں کے سامان کے لوڈنگ اور آف لوڈنگ کے لیے اسٹاف ہائر کرنے سے گریز کیا,قومی ٹیم کے ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے تمام انتظامات مکمل تھے لیکن رضوان کو دیکھ کر سب کھلاڑی لوڈنگ کرنے لگ گئے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم آج کینبرا پہنچ گئی ہے، جہاں سیریز سے قبل قومی ٹیم کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا جو 6 سے 9 دسمبر تک کینبرا کے مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔
Management nae funds loot leeae no surprise subh lootnae mein busy hein