سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

battery low

Minister (2k+ posts)
06082052ef250f4.jpg


آسٹریلیا نے پاکستان کو سڈنی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا۔

سڈنی ٹیسٹ کے آخری میچ میں آسٹریلوی اننگ کے دوران ڈیوڈ وارنر کی ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارنس لبوشین نے باسٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دونوں وکٹیں ساجد خان نے لیں۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف ایک سو پندرہ رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب تینتیس، محمد رضوان اٹھائیس، بابر اعظم تئیس اور عامر جمال اٹھارہ رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہیزل ووڈ نے پاکستان کی چار اور نیتھن لائن نے تین وکٹیں لیں۔

اس سے قبل پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں 79 رنز سے شکست ہوئی تھی، پرتھ ٹیسٹ میں بھی پاکستان 360 رنز کے بھاری مارجن سے ہارا تھا۔

Source
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Ya tou arm wala kam keya hay Australia nay, jaisy unit main tree ko chona maratay hain.
 

tracker22

MPA (400+ posts)
جب ہر گیند پر اندھا دُھند بلا گُھمائیں گے تو نتیجہ یہُہی آنا ہے ، یار اتنی عقل تو شاید گدھوں میں بھی ہو گی ، لیکن ہمارے بیٹرزپتہ نہیں کس قسم کے گدھے ہیں ؟ بھائ جب ایکُ یا دو کھلاڑی آوٹ ہو جائیں تو سنبھل کر کھیلو ! جو بھی گدھا آرہا ہے بس چوکے اور چھکے کے چکر میں ہوتا ہے ، کسی کا بلا کہیں جا رہا ہی خود کہیں کھڑا ہے ، بال کدھر جا رہی ہے ، کسی کو پتہ نہیں ، سٹاف بھی جھک مار رہا ہے ، ان گدھوں کو نہیں بتا رہا کی سچوئشن کیا ہے ؟ جو بھی ۳۰ سے کم رنز بناۓ اسکو رات کا کھانا اور میچُ فیس مت دو ۔ اُلو کے پٹھے ۔ اپنے پیسے تو حلال کرو کم از کم ۔