
پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 11 لاکھ افغانی شہریوںکو واپس بھجوایا جائے گا: ذرائع
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 11 لاکھ افغانی شہریوںکو واپس بھجوایا جائے گا۔
نگرانی وفاقی کابینہ کی طرف سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کی سمری کو سرکولیشن سے منظور کر لیا ہے۔حکومتی فیصلہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک میں غیرقانونی رہائش پذیر اور ویزوں کی تجدید کروانے والوں کو ان کے ملک بھیجا جائے گا۔
سکیورٹیادارے اور پولیس بھی اس حوالے سے متحرک ہو چکی ہے اور ملک میں غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے جس پر یہاں رہنے والے افغان شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک افغانی شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور پولیس کے خلاف مغلظات بک رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1707063987282858279
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ پولیس کی طرف سے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت ماڑی پور میں درج کر لیا گیا تھا۔ افغان باشندے کو سندھ پولیس نے حراست میں لے لیا تھا اور اس کے بعد اس افغان باشندے کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ افغان شہری نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، آئندہ ایسا کبھی نہیں کروں گا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے شروع ہونے پر افغانستان کی شہریت رکھنے والے افراد کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔ وزارت داخلہ پاکستان نے افغان حکومت سے مشاورت کے بعد پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ کے حامل افغان شہریوں کو ان کے ملک بھجوایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں ہونے والی دہشت گردی اور سمگلنگ کے متعدد واقعات میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کیے ہوئے افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے۔ پاکستان کے مختلف حلقوں کی طرف سے افغان شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کو ان کے ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/ZdGqpt0/12.png