سیاحتی مقام مارگلہ کی ہائکنگ ٹریل پر خاتون سے مبینہ زیادتی، ایف آئی آردرج

12isbrapevicti.jpg

خاتون کو لیڈی کانسٹیبل کیساتھ میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسلام آباد بھیجا گیا ہے: پولیس ذرائع

سیاحتی مقام مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایک خاتون کے ساتھ ہائیکنگ ٹریل 3پر مبینہ زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کی طرف سے کوہسار پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 376 کے تحت درج کروائی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق مبینہ زیادتی کی شکار خاتون کا تعلق مریدکے سے بتایا گیاہے جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ نوکری کی تلاش میں تھی کہ نعمان نامی مشتبہ شخص کی طرف سے وٹس ایپ پر اس حوالے سے پیغام ملا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے اس نعمان نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اسامیاں خالی ہیں جہاں وہ بطور اکائونٹنٹ نوکری کرتا ہے اور وہ میری مدد کر سکتا ہے جس کے بدلے مجھ سے 50 ہزار روپے طلب کیے۔ خاتون نے بتایا کہ مجھے راولپنڈی آنےکا کہا گیا جس پر میں دو دن پہلے ہی 12 جولائی کو وہاں پہنچی تھی، اس نے ہماری معلومات لیں اور ٹینچ بھاٹہ بس سٹاپ پر ملاقات کی۔

F0_TkLJakAEz-1_

خاتون نے بتایا کہ میں نے اس شخص کو میں نے اپنی سی وی اور 30 ہزار روپے نقد دے کر مزید 20 ہزار ملازمت کا آرڈر ملنے کے بعد دینے کا کہا۔ مجھے نعمان نے کہا کہ نوکری پر انٹرویو کیلئے ایک سینئر افسر سے ملاقات کرنی ہو گی جنہیں آپ کے بارے میں بتا دیا گیا ہے اور دستیاب نوکری کیلئے بغیر کسی عذر کے مجھے منتخب کر لیا جائے گا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نوکری کے حصول کی خاطر مشتبہ شخص گزشتہ روز انہیں ٹینچ بھاٹہ کے آخری سٹاپ سے ایک موٹرسائیکل پر لے کر مارگلہ ہلز کے ہائیکنگ ٹریل پر جنگل کی جانب لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ میرے شور مچانے پر ملزم نے قتل کرنے کی دھمکی دی جس پر ڈر کے مارے خاموش ہو گئی ، وہ مجھے زیادتی کے بعد واپس ٹینچ بھاٹہ سٹاپ پر اتار گیا۔

خاتون نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میرا طبی معائنہ کروایا جائے اور مشتبہ شخص کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک اسلام آباد بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند مہینے پہلے بھی ایف 9 پارک اسلام آباد میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنےد وست کے ساتھ پارک گئی جہاں 2 افراد نے گن پوائنٹ پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ مجھے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کے بعد کہا کہ پارک میں آئندہ اس وقت مت آنا۔ بعدازاں اسلام آباد پولیس سے ڈی 12 پولیس چوکی پر مقابلے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن کی شناخت زیادتی کیس کے مشتبہ افراد کے طور پر کی گئی تھی۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

لو جی عمران خان پر ایک اور مقدمہ تیار ہے