انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے صدر عارف علوی سے رابطہ کرکے انہیں سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کرانے کی درخواست کردی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق صدر علوی اصولاً اس بات سے اتفاق کرتے ہیں لیکن یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ایسا کرینگے یا نہیں,9؍ مئی کے واقعات کے بعد جن حالات کا سامنا پی ٹی آئی کو کرنا پڑا ہے اس کی وجہ سے پارٹی کے اندر بہت ہی زیادہ مایوسی پائی جاتی ہے تاہم پارٹی کو عام سیاست میں دوبارہ واپسی کا موقع نہیں مل رہا۔
پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے ساتھ پس منظر میں ہونے والی بات چیت سے معلوم ہوتا ہے کہ 9؍ مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی طے شدہ پالیسی چاہے کچھ بھی ہو لیکن پارٹی رہنما اُس دن پیش آنے والے واقعات اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری پر دکھائے گئے رد عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ کاش ایسا کچھ بھی نہ ہوا ہوتا، 9؍ مئی کے واقعات نے پارٹی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے
پارٹی کی نمائندگی کیلئے اب بھی ٹی وی چینلز پر نظر آنے والے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دی نیوز سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی کہ حال ہی میں انہوں نے صدر علوی سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈائیلاگ کرایا جائے۔
انہوں نے کہا صدر علوی اصولی طور پر اس بات سے اتفاق کرتے ہیں لیکن علی محمد خان کو یقین نہیں کہ صدر علوی یہ قدم اٹھائیں گے یا نہیں۔
آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر نے یہ قدم اٹھایا تو ممکن ہے انہیں سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مثبت جواب نہ ملے۔
ہفتوں قبل عمران خان نے اپنے ایک وکیل کے ذریعے اٹک جیل سے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈائیلاگ کی پیشکش کا پیغام بھیجا تھا لیکن انہیں کسی کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں ملا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے رابطہ کرنے پر کہا کہ پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکراتی عمل شروع کرنے کا پی ٹی آئی کا مؤقف کوئی نئی بات نہیں۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فردِ جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تاہم آج عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں اور سائفر کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے فردِ جرم کی کارروائی اگلی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansar-abasi pti alric.jpg
Last edited: