وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء اور صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام "اڑان پاکستان" کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے ملک کے لیے فوج کے کردار اور تعاون کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں ایسی شاندار شراکت داری کا مشاہدہ نہیں کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کے ساتھ آرمی چیف اور افواج کا تعاون مثالی ہے، اپنی سیاسی زندگی میں ایسی پارٹنر شپ کا مشاہدہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے وسوسے ہیں ، دعا ہے ملک کی بہتری کے لیے پارٹنر شپ ہمیشہ جاری رہے۔
وزیراعظم نے تقریب کے دوران ملک میں موجود سیاسی اور معاشی مسائل کا ذکر کیا اور ان کے حل کے لیے اتحاد اور اتفاق کو ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور قومیں تب ہی ترقی کرتی ہیں جب سب مل کر چلتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1874089050644373815
تقریب میں شہباز شریف نے بانی تحریک انصاف کو ایک بار پھر میثاق معیشت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اس پیش کش کو حقارت سے ٹھکرایا گیا، لیکن ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
"اڑان پاکستان" منصوبہ حکومت کا ایک اہم اقدام ہے جو معیشت کو بحال کرنے اور عوام کی زندگی میں بہتری لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1874154725152874566
https://twitter.com/x/status/1873796593553637390
https://twitter.com/x/status/1873990463180702124
https://twitter.com/x/status/1874018174708129954
Last edited by a moderator: