سیاسی قیدی رہا کرنے سے پہلے ذاتی جیلیں بند کریں: شہباز شریف

1706201933444.png


ذاتی جیلوں میں بچے، بچیوں اور خواتین کے ساتھ ہر روز ظلم ہوتا ہے : سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن

آئندہ عام انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے سیاسی درجہ حرارت بڑھا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے منڈی بہائو الدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ شہبازشریف نے بلاول بھٹوزرداری کے بیان کے جواب میں کہامیرے مہربان کہتے ہیں ہماری حکومت آئی تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہو گا، وہ پہلے ذاتی جیلیں بند کر لیں پھر سیاسی قید بھی رہا کر لیجئے گا۔

انہوں نے کہا 2013ء سے 2018ء کے درمیان میاں نوازشریف کے دوراقتدار میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، میں اپنے مہربان کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا اعلان کریں۔ ذاتی جیلوں میں بچے، بچیوں اور خواتین کے ساتھ ہر روز ظلم ہوتا ہے لیکن تھانیدار خاموش رہتا ہے، آہ وبکا ہوتی رہتی ہے لیکن کوئی سننے والا نہیں، بہت سے خاندان ذاتی جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا نوازشریف کو عوام نے اپنے ووٹوں سے اکثریت دلائی تو 2013ء میں دھرنا شروع ہو گیا اور سازش کر کے 2017ء میں میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کر دیا گیا۔ ملک کی تاریخ میں 14 اگست 2014ء وہ پہلا یوم آزادی تھا جب میاں نوازشریف اور پاکستان کے خلاف لانگ مارچ کروایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں کی گئیں، ستمبر 2014ء میں چائنا کے صدر پاکستان آرہے تھے لیکن تحریک انصاف نے ڈی چوک بند کر دیا۔ ہم دھرنے والوں کی منتیں کرتے رہے، دھرنے کے باعث چائنا کے صدر نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، دسمبر کو اے پی ایس سانحہ میں بچے شہید ہوئے تو پھر یہ دھرنا ختم کروایا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 7 مہینے تاخیر کے بعد 2015ء میں چائنا کے صدر پاکستان تشریف لائے اور بہت سے معاہدے کیے گئے۔ دھرنے کے باعث ان معاہدوں میں 7 ماہ کی تاخیر ہوئی، 2017ء میں نوازشریف سے اقتدار چھین لیا گیا۔ نیازی کہتا تھا کہ ہم لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہے ہیں، میں نے کہا تھا اگر بچوں کو لیپ ٹاپ نہ دیں تو کیا کلاشنکوف دیں؟ بعد میں قوم نے دیکھا 9 مئی کا سانحہ ہوا۔
 
Last edited by a moderator:

scolfeild

Minister (2k+ posts)
Look at this clown , the encounter man . Killed a lot of innocent on fake encounters. Marna nahi iss dalay ko ?
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
Nawaz Sharif apnay bhattay mai log jalwa deta tha jo isay zameen nahe deta tha ab ye koe pochay inter pass khoton say
 

Back
Top