
سیالکوٹ میں سڑک سے اٹھا کر 5 افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ جھوٹا نکلا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں ایک خاتون کے شوہر نے 5 افراد کے خلاف من گھڑت مقدمہ درج کروایا اور الزام عائد کیا کہ پانچوں افراد نے خاتون کو سڑک سے اٹھا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے شوہر نے مقدمہ شہریوں کو بلیک میل کرنے کیلئے درج کروایا ، عدالت میں بھی خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس میں مدعی نے موقف اپنایا کہ وہ اپنی بیوی کو سڑک کے کنارے کھڑا کرکے پیٹرول پمپ تک گیا تھا کہ پیچھے سے پانچ لوگوں نے اس کی بیوی کو اغوا کرلیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان نے اسی زبردستی شراب پلا کر اس کے اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/VVR9Cgq/15.jpg