
پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز سیل نے دو سال قبل سیالکوٹ سے اغوا کی گئی چار سالہ بچی زونیرہ فاطمہ کو بین الاقوامی کارروائی کے بعد کویت سے بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ کامیاب کارروائی اسپیشل آپریشنز سیل کی جانب سے عمل میں لائی گئی، جس میں کویت کی مقامی انتظامیہ سے بھی تعاون حاصل کیا گیا۔ مغویہ زونیرہ فاطمہ 2023 میں سیالکوٹ سے اغوا ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق اغوا میں ملوث مرکزی ملزمان انور اقبال اور صدف اقبال کو بھی کویت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملزمان بچی کے قریبی رشتہ دار ہیں، جنہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بچی کو کویت منتقل کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پاکستان واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ زونیرہ فاطمہ کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ اور مقامی افراد نے پنجاب پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔