
نیوز اینکر سید مزمل شاہ نے ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے ماہرہ خان سے ان خبروں پر توجہ نا دینے کی درخواست بھی کردی۔
معروف ڈیجیٹل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان سید مزمل شاہ نے اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے اپنے حالیہ متنازعہ بیان پر مکر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ دن قبل نیو ٹی وی کے شو ’زبردست‘ میں انہوں نے مختلف اداکاراؤں کے تجربات پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان کو کم تجربہ کار قرار دیا تھا۔
مزمل شاہ نے بیان میں ماہرہ خان کو چوتھے نمبر پر رکھتے ہوئے مہوش حیات کو تیسرے نمبر، عالیہ بھٹ کو دوسرے اور مادھوری ڈکشٹ کو پہلے نمبر پر رکھا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ماہرہ خان کی اداکاری کو کافی نہیں فالو کیا اور ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اداکاری بھی سمجھنے میں مشکل محسوس کی تھی۔
اب انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کے بارے میں ایسی سوچ بھی نہیں سکتے۔ مزمل شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکے وضاحت پیش کی کہ ان کے الفاظ کو سوشل میڈیا پیجز نے غلط رنگ دے دیا ہے۔ انہوں نے ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کے کلک بیٹ پر یقین
نہ کریں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مزمل شاہ کے متنازعہ بیان پر ماہرہ خان نے کوئی بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا، جبکہ مزمل نے خود ہی اپنی بات سے مکر جانے کا فیصلہ کیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں صارفین دونوں فنکاروں کے حوالے سے مختلف آراء پیش کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/mX6JFH4/mahira.jpg