سیدمزمل کی ماہرہ سے متعلق بیان پر وضاحت، ماہرہ سے درخواست بھی کردی

mahira.jpg


نیوز اینکر سید مزمل شاہ نے ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے ماہرہ خان سے ان خبروں پر توجہ نا دینے کی درخواست بھی کردی۔

معروف ڈیجیٹل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان سید مزمل شاہ نے اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے اپنے حالیہ متنازعہ بیان پر مکر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ دن قبل نیو ٹی وی کے شو ’زبردست‘ میں انہوں نے مختلف اداکاراؤں کے تجربات پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہرہ خان کو کم تجربہ کار قرار دیا تھا۔

مزمل شاہ نے بیان میں ماہرہ خان کو چوتھے نمبر پر رکھتے ہوئے مہوش حیات کو تیسرے نمبر، عالیہ بھٹ کو دوسرے اور مادھوری ڈکشٹ کو پہلے نمبر پر رکھا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ماہرہ خان کی اداکاری کو کافی نہیں فالو کیا اور ان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی اداکاری بھی سمجھنے میں مشکل محسوس کی تھی۔

اب انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کے بارے میں ایسی سوچ بھی نہیں سکتے۔ مزمل شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکے وضاحت پیش کی کہ ان کے الفاظ کو سوشل میڈیا پیجز نے غلط رنگ دے دیا ہے۔ انہوں نے ماہرہ خان کو مینشن کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا کے کلک بیٹ پر یقین
نہ کریں۔
image-2024-12-21-185550119.png


دلچسپ بات یہ ہے کہ مزمل شاہ کے متنازعہ بیان پر ماہرہ خان نے کوئی بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا، جبکہ مزمل نے خود ہی اپنی بات سے مکر جانے کا فیصلہ کیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں صارفین دونوں فنکاروں کے حوالے سے مختلف آراء پیش کر رہے ہیں۔​
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Ye ek saal puraani video mein bola gaya kachra inn sab logon ko Aaj kyun yaad aa rahi hai?


Anyways, Muzammil ne bola to tha. Shayed usse patwarism ke saath saath amnesia bhi hai. Shayed Mahira ka Shaukat Khanam campaign ko support kernay ki wajha se acting achi nahi lagi.
 

Back
Top