سیدمودودی رحمہ اللہ اور ضیا الحق

Abul-Ala-Maududi.jpg

سیدمودودی رحمہ اللہ جمہوریت اور ضیا الحق

جنرل ضیاء الحق: مولانا محترم میں چاہتا ہوں کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے اس سلسلے میں آپ میرے ساتھ تعاون فرمائیں تو عنایت ہوگی ۔مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی : آپ اس ملک میں وعدے کے مطابق انتخابات کرادیں ،یہ اس قوم پر آپ کا بہت بڑا احسان اور آپ کی عنایت ہوگی۔

یہ مکالمہ 1977میں اس وقت کا ہے جب ضیاء صاحب بھٹو صاحب کا تختہ الٹ کر برسراقتدار آئے تھے اور 90دن میں انتخابات کرانے کا وعدہ کیا تھا ،اسی دوران کسی وقت انھوں نے مولانا مودودی سے ملاقات کر کے یہ گفتگو کی تھی ۔انتخابات کے حوالے سے مولانا محترم کا ذہن اتنا صاف تھا کہ انھوں نے تنظیمی مصروفیا ت کے باوجود اپنی سرگرمیوں کا بیشتر حصہ جہاں ایک طرف قرارداد مقاصد کی تشکیل میں صرف کیا وہیں مولانا نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد بھی جاری رکھی اور اس کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد بھی کیے جمہوریت اور انتخاب کے حوالے سے مولانا کا موقف اتنا مضبوط تھا کہ اسی اہم اور حساس موضوع پر ماچھی گوٹھ کے اجتماع میں جماعت کے اندر ایک بھونچال آیا اور چوٹی کے اہم رہنماؤں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کرلی ،اس موضوع پر مولانا نے چار گھنٹے کی ایک طویل تقریر کی جو "تحریک اسلامی کا آئندہ لائحہ عمل"کے عنوان سے ایک کتاب کی شکل میں موجود ہے ۔

جب مولانا ملک میں اور باہر کی دنیا کے لیے انتخاب کے حوالے سے اتنے شدید تھے تو یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ اپنی جماعت کو جمہوری روح سے خالی رکھتے ،چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ انھوں نے جماعت کے اندر جمہوریت کا اسٹرکچر اور انتخابات کا جو طریقہ کار متعارف کرایا ہے اس کی مثال کسی دوسری جماعت میں نہیں مل سکتی۔جماعت اسلامی میں ہر سطح کی شوراؤں اور امیر جماعت پاکستان کا چناؤ براہ راست انتخاب سے ہوتا ہے جب سے جماعت قائم ہوئی ہے یہ انتخابات اپنے وقت پر باقاعدگی سے ہوتے رہے ہیں اور ہر سطح کے ا نتخاب بھی اپنے وقت پر ہوتے ہیںسید صاحب کے مطابق اسلام کا تصور جمہوریت مغرب کے طرز جمہوریت سے مختلف ہے ۔

اسلام میں جمہوریت سے مراد اللہ کی حاکمیت ، عوام کی خلافت ، بنیادی قوانین اللہ کے احکامات ہیں ، عوام ان قوانین کی بنیاد پر نیابت اور نمائندگی کا حق استعمال کرتے ہوئے نفاذ کے پابند ہیں ۔

جمہوریت حکومت چلانے کی ایک شکل ہے ۔ جمہوریت جمہور کے ذریعے جمہورکی حکومت ہے اور اگر عملی سطح پر دیکھا جائے تو حکومت عوام کی منتخب کردہ ہو ، لوگوں کو حکومت کی غلطیوں پر تنقید کا حق حاصل ہو ، ریاستی اختیارات فرد واحد میں مرتکز نہ ہوں ، بلکہ اختیارات کی متوازن تقسیم ہو ، شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق محفوظ ہوں اور عدلیہ کو مکمل آزادی حاصل ہو ۔ حکومت کی تبدیلی فوجی یا بندوق کی طاقت سے نہیں صرف عوام کی رائے سے ہو ۔ کوئی شخص ، خاندان ، گروہ ، چند مراعات یافتہ طبقات ، ریاست کی ساری آبادی مل کر بھی حاکمیت کی مالک نہیں ہے ۔ حاکم اعلیٰ صرف اللہ تعالیٰ ہیں ، رعایا نےتو صرف انہی اصولوں کے تحت اپنا نظام چلاناہے
 
Last edited by a moderator:

swing

Chief Minister (5k+ posts)
میں مودودی صاحب کی بہت سی تصانیف جو کے اسلام متلعق ہیں ان سے کافی حد تک اتفاق کرتا ہوں اور اسکا فائدہ بھی محسوس کرتا ہوں مگر ، ان کی سیاسی جماعت کے طریقہ کار جو کے ہر دور کی حکومت میں ،، مرج ،، ہونے کے مترادف ہے اس سے کوئی اتفاق نہیں کرتا مولانا صاحب کی سیاسی جماعت کی وجہ سے ایک وقت میں انکو بہت سے لوگوں نے اپنا تعلق ختم کر لیا تھا اگر آپ ان علیحدہ ہونے والے دانشوروں کے نظریات سنیں تو کافی حد تک متفق ہونگے مولانا صاحب کی جماعت کا آغاز میرے علم کے مطابق بہت اچھا تھا مگر بعد میں اپنا خود ساختہ طریقہ ووٹ کے ذریہ اسلام نافذ کرنا یہ کوئی زیادہ پسندیدہ بات نہیں ہے - الله ہر اس بندے کو اجر دے جو اخلاص سے منسلق ہے جماعت سے اور چاہتا ہے کے اسلام کا نظام قائم ہو

اسلام کا نظام قائم ہو سکتا ہے تو صرف طریقہ محمدی pbuh پر اور بس
 
Afaq Chaudhry

میرا خیال ہے ایسا نہیں تھا ، آپ مولانا کی کتب خاص طور پر روداد جماعت اسلامی سارے حصے پڑھیں ، یقینا اپنی رائے بدل لیں گے
http://www.maududi.org/

https://www.facebook.com/Afkaar.Maududi?fref=ts
 
Last edited:

dangerous tears

Senator (1k+ posts)
اسلام کا جیسا اپنا اقتدار قایم رکھنے کے لیے ضیا نے استعمال کیا ہے کوئی اور نہیں کرسکتا ۔۔
 
Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام میں جمہوریت سے مراد اللہ کی حاکمیت ، عوام کی خلافت ، بنیادی قوانین اللہ کے احکامات ہیں ، عوام ان قوانین کی بنیاد پر نیابت اور نمائندگی کا حق استعمال کرتے ہوئے نفاذ کے پابند ہیں ۔

yeh deene islam par mabni mumlikate ilaahiya ki jaame tareef hai quran ke mutaabiq as explained in detail HERE and HERE.
 
Last edited:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
مودودی صاحب اسلامی تاریخ میں ایک بہت بڑا نام ہے_ لیکن جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی عجیب و غریب مفاہمتی سیاست کو کسی طور مولانا رحمتہ اللہ علیہ کی اسلامی خدمات سے جوڑا نہیں جا سکتا_
 
Last edited:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
ان کی یہ تصنیف میرے مطالعے میں ہے_ ( کچھ اتفاق اور کچھ اختلافات کے ساتھ)
24islamiriyasat-100207204715-phpapp02-thumbnail-4.jpg
 
akinternational

Minister (2k+ posts)
Pakistan wahid mulk jo deen e islam ke naam per hasil kiya gaya....yahan isami hukumat hona chahiye....iske alwa sab ghaddari aur Allah se baghawat hai.....sood per chalne wali hukumaton se koi ummeed nahin lekin Allah se mayus nahin......Moulana sahab ne jo nizam de diya wo nafiz ho jai to deen ka bol bala ho pakistan aur pakistaniyon ki zillat aur ghulami khatm ho jai.....agar kuch raddo badal zaruri ho to karne men kuch harj nahin.....lekin quran o sunnat ki roshni men.....lekin ye munafiq aur yahudiyon, hinduon ke ghulam filhal ye hone nahin denge.......inshaallah jald...allah ki rahmat se ham mayus nahin aur apne hisse ka kaam kar rahe hain......
janab sirajulhaq se hamen qatai ittefaq nahin jab wo Manchester men farmate hain ke iss (taghoti) hukumat ko chalte rehna chahiye.....unhain chahiye ke jitna jald mumkin ho apne bayan se ruju kar ln aur Allah se sood khoron ke himayet ke liye tauba karen
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
مودودی صاحب اسلامی تاریخ میں ایک بہت بڑا نام ہے_ لیکن جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے اور اس کی عجیب و غریب مفاہمتی سیاست کو کسی طور مولانا رحمتہ اللہ علیہ کی اسلامی خدمات سے جوڑا نہیں جا سکتا_

جماعت اسلامی کی بنیاد بھی انھوں نے ہی رکھی تھی ، یہ اس صدی کی واحد شخصیت ہیں جنھوں نے نہ صرف ہر فنتے کا مقابلہ کیا بلکہ اسلامی دنیا کو ایک عزم اور ارادہ دیا ، مسلمان قوم کو احساس کمتری سے نکالا ، ساتھ ساتھ ایک عظیم فکری اور منظم جماعت قائم کی ، نہ صرف قائم کی بلکہ ہر ریاستی ظلم کا مقابلہ کیا ، جس کو فرقہ واریت کے ناسور سے بچایا اور اسلامی شوری کے نظام پر قائم کیا ، جس نے وطن کے لئے اور پاکستان کی وحدت کے لئے بے مثال قربانیا ں دین ، ساتھ ساتھ علمی محاذ پر سینکڑوں تحریریں لوگوں کی دنیا بدلتی رہیں ، افسوس پاکستان میں فرقہ واریت نے ہمیشہ ان کی مخالفت کرنے کی کوشش کی ، باہر کی اسلامی دنیا ان کی اہمیت پاکستان سے زیادہ جانتی ہے ان کی تحریروں کا لنک موجود ہے ، اختلاف دنیا میں کس کو نہیں ، لیکن دلائل سے بات کو سمجھا جا سکتا ہے
اب یہ عادت ہوگئی ہے چند دین فروش جو ہر وقت پاکستان ، اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف اپنا ہذیان اگلنے کے لئے الزام لگانا شروع ہو جاتے ہیں ، لیکن یہ روشن چراغ ان پھونکوں سے بجھنے والا نہیں ، ان شاء الله
 
Last edited:

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
محترم چوہدری صاحب !
میں نے واضح کہا ہے کہ ان کی اسلامی خدمات کو آج کل کی جماعت اسلامی کی پالیسیوں سے نہ جوڑا
جائے، ورنہ یہ ان کے نظریے ہی کی توہین ہے_

یہاں تین چیزیں ہیں___ مولانا کی اسلامی خدمات___ مولانا کی جماعت اسلامی کے لیے جدوجہد___ آج کل کی مفاہمتی اور وکٹ کے دونوں ظرف کھیلنے والی جماعت اسلامی-
-
امید یے اب میری بات واضح یو چکی ہو گی_ براہ مہربانی ان لوگوں میں شامل نہ ہوں جو اسلام کے نام پر ووٹ بٹورتے ہیں_ جزاک اللہ
 
تو اسلامی نظریہ کیا ہوتا ہے ، وضاحت کریں ، کیا تحریک انصاف والا نظریہ اسلامی ہے ؟؟؟؟؟ وہاں آپ کو پھر زیادہ اختلاف ہونا چاہئے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اسلام کا جیسا اپنا اقتدار قایم رکھنے کے لیے ضیا نے استعمال کیا ہے کوئی اور نہیں کرسکتا ۔۔
!آپ ضیا الحق سے اختلاف کرتے ہیں اسلام سے نہیں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ہو سکتا ہے کسی زمانے میں جماعت اسلامی پر نیک نیت لوگوں کا راج ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ کبھی بھی جماعت پر عقل مند لوگ نہیں حاکم بنے

آج کل تو سونے پے سوھاگہ ، بد نیت اور بے وقوف لوگوں کی حکومت ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

کیوں بھائی جو ضیا سے اختلاف کرئے کیا وہ اسلام سے بھی اختلاف کرئے گا ؟؟؟
مشاہدے میں یہی بات آئی ہے ضیا اور ملا کی سیڑھی بنایا جاتا ہے
آکھنا تہی نوں سنانا نو نوں
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
مشاہدے میں یہی بات آئی ہے ضیا اور ملا کی سیڑھی بنایا جاتا ہے
آکھنا تہی نوں سنانا نو نوں

تو آپ اپنا مشاہدہ زرا تیز کریں ضیا اور اسلام دو الگ الگ چیزیں ہیں ۔۔