سیفی بھائی ہم سے سیریز کھیل لیں، سرفراز کی ویڈیو وائرل

sarfi1i1.jpg



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد شہر قائد میں اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ موسم انجوائے کرنے نکلے تو شہریوں نے بھی ان کے ساتھ گفتگو کے خوب مزے لیے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں بارش کے سبب موسم سہانا ہوگیا تھا جس کے بعد سرفراز احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ بائیک پر سڑکوں پر نکل آئے، ایسے میں شائقین کرکٹ نے نہ صرف ان کی ویڈیو بنائی بلکہ ان سے گفتگو کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے ایک مداح نے کہا کہ " سیفی بھائی نیوزی لینڈ سیریز تو گئی گراؤنڈ میں آکر ہم سے ہی کرکٹ کھیل لیں"، سرفراز احمد نے مداح کے اس طنزیہ تبصرے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں اب تو یہی رہ گیا ہے بس۔


واضح ہو کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے ، سیریز میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

یادرہے کہ اس سے قبل سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر میں کرکٹ کھیلتے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔