سیلاب متاثرین کیلئے چین کا ہنگامی امداد کا اعلان

13%DA%86%DA%BE%DB%8C%D9%86%D8%A7%D9%81%D9%84%DB%81%DB%81%D8%AF%DA%BE%D8%B9%D9%84%D9%BE.jpg

شدید بارشوں کے باعث سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آفت زدہ علاقوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو آفت زدہ قرار دیئے جانے کے بعد چائنہ کے وزیر خارجہ اور ریاستی کونسلر وانگ یی نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان بہترین دوست ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کی پریشانی میں شریک ہوتے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آفت زدہ علاقوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1562376914836258816
چینی وزارت خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لیے چین کی جانب سے پاکستان کو 4000 خیمے، 50000 کمبل، 50000 واٹر پروف ترپالوں سمیت دیگر امدادی سامان اور ہنگامی انسانی مدد فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سامان جلد از جلد فراہم کر دیا جائے گا۔

دریں اثنا ہلال احمر ہاکستان کو ریڈ کراس سوسائٹی چائنہ نے 3 لاکھ ڈالر نقد امداد ہنگامی طور پر فراہم کی جبکہ چین کی عالمی ترقیاتی تعاون تنظیم کے ترجمان شووے کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی باہمی تعاون کی روایت ہے۔ زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات اور کووڈ وبا جیسے چیلنجوں کے تناظر میں فریقین ہمیشہ مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور مشکلات پر قابو پانے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی چاروں موسموں کی شراکت داری اور گہری دوستی کا مظاہرہ ہوا ہے۔ ہم پاکستان کے حالات کے پیش نظر جلد از جلد ہنگامی امداد فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

مون سون کی بارشوں کے باعث رپورٹس کے مطابق سندھ اور بلوچستان سیلاب کے بعد بڑی تباہی سے دوچار ہوا ہے۔ اب تک 700 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ 3 لاکھ سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ متاثرین سیلاب کے لیے چین نے 25 ہزار خیمے وددیگر سامان فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ 2008 میں چائنہ کے صوبے وینچوآن میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان نے ملک میں دستیاب تمام خیمے چین بھجوائے تھے۔