سینئر صحافی جاوید چوہدری کی "مردانہ" دوائی پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار

twiti1h1h1121.jpg

صحافی جاوید چوہدری نے مردوں کیلئے "مردانہ" کے نام سے دوائی لانچ کردی۔۔۔سینئر صحافی نے عورتوں کیلئے "زنانہ" کے نام سے بھی بہت جلد دوائی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

صحافی جاوید چوہدری نے مردوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ مرد ہیں تو اسے ضرور استعمال کریں"-

جاوید چوہدری کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ، جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئےوہیں صحافی بھی پیچھے نہ رہے اور ویڈیو شئیر کرتےہوئے دلچسپ تبصرےکرتے رہے

صحافی وسیم عباسی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جاوید چوہدری نے حکمت کے میدان میں قدم رکھ دیا۔۔ مردانہ اور زنانہ کے نام سے دوائیاں بیچنے کا اعلان۔۔کیا دیگر اینکر بھی اس شعبہ میں لینڈ کر سکتے ہیں؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ کمزوری سے پاک صھت مند پاکستان جاوید چوہدری کے سنگ۔۔ ارسطو اور ارشمیدس کی کہانیوں سے یونانی نسخوں کا سفر۔۔
https://twitter.com/x/status/1699518142379184361
جس پر ابصارعالم نے إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پڑھ کر کہا کہ پاکستانی صحافت فوت ہوگئی
https://twitter.com/x/status/1699494143670772224
شہبازگل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تھا ان کا اصل کام۔ اب آئیں ہیں یہ اصل کام پر۔ ہوا جیدا جی واہ۔ دوائی سے کام نہ چلے تو جیدا جی سپیشل مالش کا بندوبست بھی کریں گے تا کہ آپ کی ہر کمزوری دور ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1699465892118012082
فیاض شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت کا اگر کوئی سٹینڈرڈ یا میرٹ ہوتا تو جاوید چوہدری سڑک کے کنارے سانڈے کا تیل بیچ رہا ہوتا۔اب یہ بالکل ٹھیک پروفیشن میں آیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1699543177458233597
عمرانعام نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پیسوں کے لیے جاوید چوہدری کچھ بھی کر سکتا ہے۔ یہ ویڈیو اسکی مثال ہے
https://twitter.com/x/status/1699463295223156788
صحافی عمران میر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو اکثر اینکر صحافت میں بھی سانڈے کا تیل بیچنے جیسا کام ہی کررہے ہیں۔چوہدری صاحب نے مردانہ کمزوری کی دوا لانچ کرکے پوری قوم کی نبض پر ہاتھ رکھ دیا ہے۔حکیم جاوید چوہدری باصلاحیت انسان ہیں
https://twitter.com/x/status/1699612417435852993
جانبازعلی نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ پاکستان میں یہ صحافی ہے دانشور ہے ورنہ قابلیت اسکی چوکوں چوراہوں پر "سانڈے کا تیل " اور "مردانہ کمزوری" کی ادویات بیچنے والی ہی ہے
https://twitter.com/x/status/1699465667743998220
رائے ثاقب کھرل کا کہنا تھا کہ صحافت سے مردانہ کمزوری کے علاج تک کا سفر،خیر اس ملک میں سب کچھ ممکن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1699665982292164817
خرم نے تبصرہ کیا کہ حکیم جاوید چوہدری نے مردانہ کمزوری دور کرنے کا راز پا لیا، کڑک کڑک کڑیں کا شرطیہ علاج کیا جائے گا۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1699452683906871342
پاکستانیت کا کہنا تھا کہ معیشت کیلئے بھی ایسے ہی مردانہ نسخے تیار کئے جا رہے ہیں، اور اسی طرح کے نیم حکیم بطور مشیر ، مشورے دے رہے ہیں کہ صرف ایک رات میں معجون اعادہ شباب سے جوانی لوٹ آئے گی
https://twitter.com/x/status/1699442078386942150
صھافی عدیل سرفراز نے تبصرہ کیا کہ سینیئر اینکر پرسن اور نامور لکھاری جناب جاوید چوہدری صاحب کا پاکستان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدام ! مردانہ کمزوری کیلئے "مردانہ" کے نام سے فوڈ سپلیمنٹس تیار کر لیے ! اتنا ہی نہیں جلد ہی کمپنی "زنانہ" فوڈ سپلیمنٹس بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
https://twitter.com/x/status/1699476433574453338
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ انکا اصلی کام سانڈے کا تیل ہی بیچنا تھا
https://twitter.com/x/status/1699648519999475969
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
جیدا چنگڑ وہ نیم حکیم ہے جو اپنی شادی کی رات دوائی لینے دوسرے حکیم کے پاس پہنچا ہوتا ہے۔
 

Back
Top