سینئر لیگی رہنما سعد رفیق نے ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا

1740218400419.png


لاہور:
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایکس پر پابندی کو ایک سال ہو چکا ہے اور ہر شخص اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کر رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1893191144760320461
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے دوران ایکس پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس لیے اب اس پابندی کو ختم کر دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل ملک میں ایکس پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم اس دوران صارفین وی پی این کے ذریعے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں ایکس کے صارفین کی تعداد تقریباً 45 لاکھ ہے، اور یہ پابندی گزشتہ سال کے انتخابات کے بعد لگائی گئی تھی۔

دوسری جانب صحافی علینہ شگری نے خواجہ آصف کا ایک کلپ شئیر کیاہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں وی پی این استعمال کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا
https://twitter.com/x/status/1893319155794743623
 
Last edited by a moderator:

Back
Top