
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے ن لیگ کی ایک بڑی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا کے محاذ پر ن لیگ کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ سوشل میڈیا پر نا ہی مخالف بیانیے کے سامنے دیوار بن سکی اور نا ہی اپنا بیانیہ عوام تک موثر انداز میں پہنچا سکی۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ میں میڈیا اور سوشل میڈیا کے محاذ پر اپنی جماعت کی ناکامی کو تسلیم کرتا ہوں، مین اسٹریم میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ، ہم نا تو مخالفین کے بیانیے کے سامنے دیوار بن سکے اور نا ہی اپنے بیانیے کو آگے لاسکے، میڈیا کے محاذ پر ہماری یہ کمزوری کئی برسوں سے چلی آرہی ہے اور اس کی ذمہ دار پوری جماعت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1781395240257012106
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ پارٹی اپنا موقف پیش کرنے میں ناکام ہے، اگر ہم 24 گھنٹے کسی واقعہ پر ردعمل ہی نہیں دیں گے تو اس کا نقصان تو ہوگا، ہمیں موثر طریقے سے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔
نواز شریف کے عملی سیاست میں کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق میں اس وقت نواز شریف کی حکومت ہے، اگر ملک میں کوئی بڑی پیش رفت ہونی ہے تو وہ نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irfhan1h1h2334.jpg