سینیٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی قرار داد پیش

7smmabandkiajaye.png

ایوان بالا میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قرار داد پیش کردی گئی، سوشل میڈیا صارفین نے اس قرارداد کے پیش کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کیلئے یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کردیا جائے۔

4مارچ کے سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کررہے ہیں اور زبان و مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا کی جارہی ہے، یہ پلیٹ فارمز مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1763878947216150823
پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اس قسم کی قراداد پیش ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرار داد پیپلزپارٹی کا شرمنا ک اور خوفناک چہرہ ہے جو ایک بار پھر عوام کے سامنے آگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1763880669355123138
صحافی و کالم نگار علی رضا کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ڈالر لانے کا واحد راستہ آئی ٹی ہے، فری لانسرز ماہانہ کروڑوں ڈالرز کماتے ہیں، انٹرنیٹ سست کرکے ان فری لانسرز کو پریشان کیا جارہا ہے اور رہی سہی کسر پیپلزپارٹی کی اس قرار داد نے پوری کردی ہے، بہتر ہے ایک نظام بنائیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے آفیشل معاہدے کریں اور ڈس انفارمیشن لاء کو مضبوط بنائیں۔

https://twitter.com/x/status/1763889031060849065
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان بلوچ نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے جمہوریت کی دعویدار پیپلزپارٹی کا، بلاول صاحب کوئی شرم ہے؟

https://twitter.com/x/status/1763881801267794340
صحافی خالد جمیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی تو جمہوری روایات و اقدار کی دعویدار ہے، ملک بھر میں زباں بندی کی قرار داد پیش کرنے والی یہ کون سی پیپلزپارٹی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1763900487349248398
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
Pakistani GVT and Army wants to take away freedom of expression from people.
The only reason to block social media is to keep people ignorant and brainwashed , and start singing military songs , to make people stop questioning illegal inhuman war crimes of military.
Very bad that people party is cutting its roots which are in democracy.
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
8 february ko awam ne napak fouj ko jo jatka diya, is ne napak fouj ki neendein haram kr di.. ab apne in mohro se qanon k nam par awam ki zoban-bandi ki jaye gi. ghulami phir bi namanzor.