
سکیورٹی فورسز نے امن کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف بروقت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد معصوم زندگیاں کو بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ پیش آیا ہے، دہشت گرد ضلع ہرنائی میں سنجاوی روڈ ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے جسے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اہلکاروں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت ہلاک ہو گیا اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا، بروقت کارروائی کے باعث بہت سی معصوم جانوں کو بچا لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کر کے امن کے دشمنوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس میں ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کے امکانات کے پیش نظر آپریشن بھی کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کے ساتھ مل کر سکیورٹی فورسز بلوچستان کی ترقی اور امن واستحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 2 دن پہلے بھی ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا جس میں سہیل عرف عظمتو اور حاجی گل عرف زرقاوی شامل تھے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا تھا، دہشت گرد امن تباہ کرنے کی بہت سی کارروائی میں شامل تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14harnajsjuuuukksi.png