سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 19 خوراج مارے گئے

sIu1132Dzk.jpg

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 19 خوراج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ آپریشنز کے دوران پاک فوج کے تین جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کے بائیزئی اور ضلع کرک میں دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف آپریشنز کیے۔ ان کارروائیوں کے دوران پشاور متنی آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کرک آپریشن میں 3 خوراج دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک​


آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 19 خوراج دہشت گرد ان کارروائیوں میں ہلاک ہوئے، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے تین جوان بھی شہید ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی​


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی وزیرستان کے علاقے برہو خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں 2 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔ اس کارروائی کا آغاز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کیا گیا، جب سیکیورٹی فورسز کو 25 عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ آپریشن کے دوران عسکریت پسند کمانڈرز عبدالحق اور معین بھی ہلاک ہوئے، جبکہ علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پچھلے آپریشنز کی کامیابیاں​


اس سے قبل 18 دسمبر کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ان آپریشنز میں میجر محمد اویس شہید بھی ہوئے تھے۔


یہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی عزم و حوصلے کو ظاہر کرتی ہیں، جو دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔​
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
خوارج تو یہ جرنیل ہیں جو طاقت کے نشے اور شراب کے نشے میں دھت ہیں
 

Back
Top