شادیوں و شاپنگ کو دیکھ کر لگتا ہے ہم امریکہ کو قرضہ دیتے ہیں، خالد انعم

dxbh2113jRU.jpg

اداکار خالد انعم کی پاکستانی قوم کے معاشی رویے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادیوں اور شاپنگ کے دورے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ہم امریکہ کو قرضے دیتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے ملک کی معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم کے طرز عمل پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تنقیدی انداز میں کہا کہ جب وہ ملک کی خراب معاشی صورتِ حال کو دیکھتے ہیں اور دوسری جانب پاکستانی عوام کو بڑے پیمانے پر شادیاں، شاپنگ اور ریسٹورنٹ میں خرچ کرتے دیکھتے ہیں تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستان امریکہ، جرمنی اور جاپان کو قرضے دے رہا ہو۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اپنی مالی حالت سے بے پرواہ ہو کر جاگتے ہیں اور اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر نکل چکے ہیں۔ انہوں نے زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی ایک اہم نصیحت بھی دی، جس میں کہا کہ "پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں، وکیل نہیں۔"

خالد انعم کی اس رائے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ "شاہد آفریدی ایک ہیرو ہیں، لیکن جب پاکستان 28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتا تھا تو وہ بیٹنگ کے لئے آتے تھے اور میچ 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتا تھا۔"

اُن کی یہ دونوں رائے شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن رہی ہیں۔​
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
There is a lot of money in Pakistan. Only the vulnerable poor people are suffering while the well of don't care.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
There is a lot of money in Pakistan. Only the vulnerable poor people are suffering while the well of don't care.
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
There is a lot of money in Pakistan. Only the vulnerable poor people are suffering while the well of don't care.
 

Back
Top