شاعر احمد فرہاد کے درج ایف آئی آر سامنے آگئی،پولیس سے بدتمیزی کاانکشاف

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
فرہاد احمد کی گمشدگی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے، اہلیہ، والدہ ، بچے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔

اب سامنے آنے والی ایف آئی آر میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے پولیس والوں سے بدتمیزی کی لیکن سوال یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص نے بدتمیزی کی تو کیا اسے اتنے دن غائب رکھنا ٹھیک تھا؟

ایف آئی آر کے مطابق شاعر فرہاد احمد نے کیری ڈبے میں پنڈی سے کشمیر جاتے ہوئے کوہالہ پل پر پولیس سے بدتمیزی کی اور تلخ کلامی کی، اس لیے معصوم سی دفعہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1795732601812168841
شاعر فرہاد احمد آج صبح 7 بجے راقم و ہمرائی ملازمین سے "گلوگیر" ہو گئے. شوکت انچارج چیک پوسٹ گجر کوہالہ
https://twitter.com/x/status/1795737629557915924 احمد فرہاد نے کوہالہ پل پر تفتیش کے دوران پولیس سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی جس کے بعد ان کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔۔

ویسے تعجب کی بات ئے جس شخص کو تمام ایجنسیز دو ہفتوں سے تفتیش کررہی تھیں وہ کیری ڈبے میں کوہالہ پل کراس کر رہا تھا ۔۔۔ مطلب کچھ بھی !!!
https://twitter.com/x/status/1795731637352935898 https://twitter.com/x/status/1795701043092942904
 
Last edited by a moderator:

Back
Top