Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم۔
ایک ملک جس میں نوجوان نسل کے پاس ہیروز پہلے ہی کم رہ گئے ہیں جن کو دیکھ کر وہ زندگی میں بڑا نام پیدا کریں ہمیں قومی ہیروز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بے حد احتیاط برتنی چاہئیے۔ قومی ہیروز قومی اثاثہ کی طرح ہوتے ہیں ان کا خیال رکھنا چاہئے۔ اگر ان سے کوئی غلطی ہو بھی جائے تو ملک کی خاطر ان کو درگزر کرنا چاہئے۔ ان کی کسی غلطی کی بجائے وہ عظیم خدمات یاد رکھنی چاہئے جو انہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنے وقت میں سر انجام دیں۔
عمران خان صاحب اور شاہد آفریدی صاحب دونوں قومی ہیروز ہیں۔ شاہد آفریدی نے ہمیشہ عمران خان کو اپنا ہیرو مانا ہے اور بارہا اس بات کا اظہار بھی برملا کیا ہے کہ خان صاحب کو دیکھ کر انہوں نے کرکٹ شروع کی اور اگر عمران خان نہ ہوتے تو شاید وہ بھی کبھی کرکٹ نہ کھیلتے۔ باقی خان صاحب ایک عظیم قومی ہیرو اور کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر سب سے بڑے سماجی کارکن اور امت مسلمہ کے چند نامور لیڈران میں سے ہیں ایک دنیا ان کو مانتی ہے ان کی اہمیت مسلمہ ہے۔
شاہد آفریدی صاحب کا عمران خان صاحب سے کوئی مقابلہ نہیں نہ ہی قوم آفریدی صاحب کو اس رول میں دیکھتی ہے اور شاہد آفریدی صاحب خود بھی کپتان کی بے پناہ عزت کرتے ہیں۔ میرا خیال شاہد صاحب کی کوئی بات اگر مناسب نہ بھی لگے تو وہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے جس کو رکھنے میں وہ آزاد ہیں۔ ہمیں برداشت اور صبر سے کام لینا چاہئے۔ اور اب جبکہ انہوں نے خود اپنے سے منصوب بیان کی وضاحت بھی کر دی ہے تو غیر ضروری طور پہ شاہد آفریدی صاحب پہ بے جا تنقید مناسب نہیں لہٰذا سب دوستوں سے درگزر کا ملتمس ہوں۔ شاہد آفریدی قومی ہیرو کیساتھ ساتھ بیٹیوں کے والد بھی ہیں ہمیں ان کا خیال بھی رکھنا چاہئے۔
مجھے علم ہے کہ میری بات ہمارے بہت سے دوستوں کو شاید اچھی نہ لگے اور وہ مجھ پہ بھی تنقید کریں لیکن ہمیشہ اپنے لیڈر عمران خان صاحب سے ہی یہ سیکھا ہے کہ آپ بڑا لیڈر بڑا سٹینڈ لیکر بنتے ہیں اسلئے حق بات کہنے سے اور اپنی سچی رائے کا اظہار کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہئیے۔
اپنے قومی ہیروز اور ان کی خدمات کی قدر کرنی چاہئے وہ بھی آخر انسان ہیں اور ان کی کوئی بات اگر اچھی نہ بھی لگے تو صبر سے کام لیں مناسب انداز میں تنقید بے شک کیجئے لیکن احترام کا رشتہ بحرحال پھر بھی قائم رہنا چاہئے۔
بڑی قومیں بڑا دل کر کے بڑا بنتی ہیں۔
آپ سب کو 23 مارچ یومِ پاکستان مبارک ہو !
پاکستان زندہ باد
https://twitter.com/x/status/1771437314880794859

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/jkh12kV/shahai1h11i.jpg