شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ سے جھگڑا ہوگیا ، جلد استعفیٰ دینگے،فیصل واوڈا

mohsin111.jpg


سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا ن لیگ کے اندر جھگڑا ہوا ہے، ان کے ساتھ چار پانچ لوگ ہیں، جلد یہ لوگ مستعفیٰ بھی ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی کے پروگرام لائیو ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ قومی اسمبلی یا پارٹی سے ہو استعفیٰ ضرور آئے گا،اس صورت میں ان کو جڑ سے کاٹنے کی کوشش کی بھی کی گئی،شاہد خاقان عباسی کی لڑائی شروع اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے معاملے پر ہوئی جو بڑھتی ہوئی بہت آگے چلی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے لڑائی کے بعد اپنی خواہش کا اظہار بھی کردیا اور کچھ طاقتور حلقوں میں اپنی درخواست بھی دیدی، خاقان عباسی نے پارٹی میں سر اٹھانے کی کوشش کی تو ان کا سر کچل دیا گیا، پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں صرف لیڈر کا بچہ ہی لیڈر بن سکتا ہے دوسرا کوئی نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ انتخابات نوے دن میں نہیں ہوں گے، پنجاب کے نگراں وزیراعلی کیلئے محسن نقوی ایک کنفرم نام ہیں، یہ دونوں فریقین اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرپائیں گے، معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا ، الیکشن کمیشن کا طوطا جو فال نکالے گا وہ محسن نقوی کے نام کی ہوگی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جب استفعیٰ آئیگا دیکھا جائے گا . تُو اپنے کام سے کام رکھ
ایڈا توں نیوز بریکر
 
  • Haha
Reactions: sok