
نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کا خطرہ تھا، ڈاکٹر شاہد مسعود
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کیوی ٹیم کو پاکستان میں کوئی سیکیورٹی مسائل نہیں تھے، بلکہ سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر ٹیم نے سیریز منسوخ کی ہے، حکومت کی جانب سے بیرون ملک دشمن کی جانب سے سازش کا بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر شاہد مسعود ایک الگ ہی بات سامنے لے آئے ہیں، نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے انکشاف کیا کہ ایک حقیقی اور پراپر تھریٹ موجود تھاکہ جیسے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم باہر نکلے گی ان پر حملہ ہوگا،کسی تیسرے ملک نے نیوزی لینڈ کو اس حوالے سے آگا کیا ہے، اسی لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس گئی ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ زیادہ تفصیلات تو نہیں بتاسکتا لیکن جس ملک نے حملے کا خطرہ بتایا وہ پاکستان کا قریبی ملک ہے، اسلامی غیراسلامی کی تفصیل سے گریز کرتے ہوئے شاہد مسعود نے بتایا کہ پاکستان کے اس ملک سے قریبی تعلقات ہیں،اس ملک نے وارننگ دی کہ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے جس پر پاکستان نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے واضح کیا کہ تیسرے ملک نے انٹیلی جنس تھریٹس براہ راست نیوزی لینڈ کو بتادیں، جس پر وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے گفتگو کی اور دورہ منسوخ ہوا،ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ گرے زون میں جنگیں ہورہی ہیں، اور نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونا بھی گرے زون کی جنگ کا حصہ ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا ہے،ٹیم خصوصی طیارے سے متحدہ عرب امارات کو پرواز بھرے گی،روانگی شام چھ بجے متوقع ہے،جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان ہے، انگلش بورڈ ایک دو دن میں فیصلہ کرے گا،آسٹریلیا کا کہنا ہے متعلقہ اداروں سے دوبارہ بات کریں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ چاہتے ہیں، صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/k3vV6J6/dra.jpg