شاہ محمودقریشی کے ساتھ ذلت آمیز سلوک پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کاسامنا

socialm1h11.jpg

گزشتہ روز شاہ محمودقریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔۔ شاہ محمودقریشی کو گرفتار کرنے کا انداز ایسا تھا کہ اس پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔۔

شاہ محمودقریشی جیسے ہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تو انہیں گرفتار کرنے کیلئے پولیس پہلے سے ہی اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔پولیس اہلکاروں نے شاہ محمودقریشی کی ساتھ انتہائی بدسلوکی کا مظاہرہ کیا اور شاہ محمودقریشی کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔

حماداظہر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھکے صرف شاہ محمود قریشی کو نہیں دئیے گئے اور گرفتار بھی صرف شاہ صاحب نہیں ہوئے۔ یہ عدالتی نظام کو رولا جا رہا ہے اور ملک کے آئین، قانون اور جمہوریت کو زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ لیکن عوام کی طاقت کو روکنا اب ناممکن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1739973911050379704
اسامہ غازی کا اس پر کہنا تھا کہ اگر ضمیر مردہ نہیں تو یہ ویڈیو آپ کو جھنجھوڑ کر رکھ دے گی۔ شاہ محمود قریشی کو بیٹی کے سامنے گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔بیٹی کہتی رہی میڈیا والو یہاں تک تو آؤ۔۔ پھر بیٹی نے خود ہی وڈیو بنائی
https://twitter.com/x/status/1739910576376316058
نوشی گیلانی نے تبصرہ کیا کہ سابق وزیرِ خارجہ کے ساتھ وردی والوں کی حددرجہ بدسلوکی ۔۔ اکستان بدترین فسطائیت سے گزر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1739895058332266986
احمد وڑائچ نے تبصرہ کیا کہ شاہ محمود قریشی پاکستان کے ان چند سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جن پر مخالفین آج تک کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکے، شاہ محمود کو سیاست کرتے کم از کم 40 سال ہو گئے۔ پکڑ دھکڑ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1739912951379665381
فہیم اختر نے کہا کہ یہ دیکھیں کیسے شاہ محمود قریشی کو گھسیٹ کر دھکے دیکر پولیس نے اٹھایا۔۔۔ پنجاب پولیس کو کون کنٹرول کررہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1739899229668335828
وقاص امجد نے کہا کہ آج وہ لوگ بہت شرمندہ ہوں گے جو کہتے تھے برا وقت انے پر مخدوم شاہ محمود قریشی عمران خان کو الوداع کہہ جائینگے۔
https://twitter.com/x/status/1739893104688156885
صدیق جان نے تبصرہ کیا کہ صاف اور شفاف نہیں شریف و خراب الیکشن....
https://twitter.com/x/status/1739895980236173457
رائے ثاقب کھرل نے حمزہ شہبازکی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ پولیس اہلکار کو ڈانٹ کر سائیڈ پر کررہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ان صاحب کو ڈانٹ کر سائیڈ پہ کر دیا۔ اور دوسری طرف ایک ایس ایچ او دھکے مارتا رہ
https://twitter.com/x/status/1739931124653019322
طاہر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو دھکے دینے اور بد تہذیبی کرنے والا ایک پولیس کا انسپکٹر اور دوسرا سادہ کپڑوں میں نا معلوم شخص تھا جو کہ ساتھ کھڑے ایک افسر کے اشارہ کرنے پر شاہ محمود پر ٹوٹ پڑے اور بے عزت طریقے سے گرفتار کر کے اپنی گندی تربیت کا مظاہرہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1739901427730862244
عینی سحر نے لکھا کہ اس مللک میں اب قانون نام کی کوئی چیز نہیں. شاہ محمود قریشی کے ساتھ جو ہوا وہ کل اسوقت کے لاڈلوں کے ساتھ بھی ہوگا دنیا میں جگ ہنسائی بنا کر رکھ دی
https://twitter.com/x/status/1739914121330471238
خرم اقبال کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار، بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے
https://twitter.com/x/status/1739889304992923871
حافظ فرحت عباس نے تبصرہ کیا کہ شاہ محمود قریشی کا قصور یہی ہے کہ انہوں نے بھی عمران خان کی طرح جھکنے سے انکار کیا اور ملک کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا. آج اسی بات کی آنہیں سزا دی جا رہی. جس طرح آج انکی تضحیک کی گئی اور دھکے دئے گئے یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اسے کبھی معاف نہیں کیا جائیگا
https://twitter.com/x/status/1739953800390263257
سبی کاظمی کا کہنا تھا کہ وفادار شاہ محمود قریشی، یہ دھکے اب ساری زندگی ان کے لیے تمغے بن گیے ہیں
https://twitter.com/x/status/1739909459282141290
نجم الحسن باجوہ نے تبصرہ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو جب دھکے مارے گئے اس وقت انکی دو بیٹیاں تین بہنیں وہیں پہ موجود تھیں انکے سامنے بوڑھے باپ کے ساتھ درندگی اور ظلم کیا گیا ! پاکستان کی سیاست میں ایک اور گندہ اور کالا دن
https://twitter.com/x/status/1739923804908847316
فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا قصور صرف اتنا ہے کہ اُس نے عمران خان سے وفا نبھائی، علیم خان اور جہانگیر ترین بننے سے انکار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1739904918566383695 https://twitter.com/x/status/1740052913320542621 https://twitter.com/x/status/1740097776950862046
 
Last edited by a moderator: