شبلی فراز نے سپریم کورٹ میں ججز کے تقرر کے معاملے پر بڑا دعویٰ کردیا

a6196nU.jpg

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری پر ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 12 ججز کی تقرری کے پیچھے ایک منصوبہ بندی ہے جس کا مقصد عدالتوں میں اپنی پسند کے افراد کو رکھنا ہے۔

شبلی فراز نے الزام لگایا کہ یہ ساری کوششیں اس لیے کی جارہی ہیں تاکہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کو انصاف سے محروم رکھا جاسکے۔ انہوں نے 8 فروری کے احتجاج کے سلسلے میں پارٹی کے رہنماؤں کو ہدایات دینے کی بات بھی کی۔

القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سزائیں دینا ایک منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے سچائی سامنے آسکتی ہے، جس کی وجہ سے حکومت اس پر عمل درآمد میں تاخیر کر رہی ہے۔

گزشتہ روز اسمبلی میں پیکا ایکٹ کی ترمیمی بل پاس ہونے پر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس کے خلاف واک آؤٹ کیا کیونکہ یہ ایکٹ سچائی کو دبانے کی کوشش ہے۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
He's an idiot and a duffer, good for nothing.

یہ ڈڈو آنکھوں والا اور نور عالم مجھے زہر لگتے ہیں۔ ۔۔۔ یہ فوجیوں کے پٹو ہیں۔۔

معلوم نہیں یہ کہاں سے یہ سینیٹر بن گیا تھا۔۔ ؟ پی ٹی آئی کے پچھلے دور میں ایسے کئی چول اسٹبلشمنٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی کی ٹکٹوں پہ پارلیمنٹ پہنچے تھے۔۔ ہم عمران پہ اعتراض تو زیادہ نہیں کرتے لیکن عمران کی یہی بہت بڑی غلطیاں تھیں جو اسٹبلشمنٹ کے ان جیسے ٹاؤٹس کو ٹکٹ دیے تھے۔۔ جسکی سزا ساری قوم اور خود عمران خان بھگت رہے ہیں۔۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

Yes, I agree with you.
 
Back
Top