شدید ڈپریشن کےمریض تھے: مولاناطارق جیمل کےصاحبزادےکی خودکشی،بھائی کی تصدیق

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
tariq-jamil-firing.jpg

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے مرحوم بھائی عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کر دی۔

یوسف جمیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھائی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ میں مرحوم بھائی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں کا سد باب کرنے کے لیے یہ ویڈیو پیغام انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ریکارڈ کر وا رہا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1718862801681203336
انہوں نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں بعداز سلام کہا کہ ’ أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ، میں انتہائی بوجھل دل اور افسوس کے ساتھ یہ ویڈیو ریکارڈ کروا رہا ہوں، آج شام میرے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کا انتقال ہو گیا، یہ ہمارے اہل خانہ کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

یوسف جمیل نے کہا کہ میڈیا پر آ کر ویڈیو اس لیے ریکارڈ کروا رہا ہوں کہ میرے بھائی سے متعلق منفی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ان کی وضاحت کے لیے حاضر ہوا ہوں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کے مریض تھے، گزشتہ 6 ماہ سے ان کی بیماری نے شدت اختیا کر لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں الیکٹرک شاک لگائے جا رہے تھے تاکہ ان کے ڈپریشن کو کنٹرول کیا جا سکے لیکن اس کے باوجود کوئی افاقہ نہ ہوا۔

یوسف جمیل نے یہ بھی بتایا کہ آج اتفاقاً عاصم جیمل گھر میں اکیلے تھے تو انہوں نے باہر سیکیورٹی پر تعینات گارڈ سے بندوق لےکر اپنی تکلیف اور اذیّت سے تنگ آ کر خود کو گولی مار لی، إِنَّا لِلَّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر جو بھی باتیں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ اللّٰہ کی تقدیر تھی اور ہم اللّٰہ کے اس فیصلے پر راضی ہیں، آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

خیال رہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 7 بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

Source
 
exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Allah reham kary, Jab itna bara alam e deen betay ko sanbhal saka, ya muneer, ganja aur bemari kya bachtay hain.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ڈپریشن کی بیماری کا علاج آسان ہے پر اس کے لئے اپنی میں ختم کرنی پڑتی ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

کیسے؟

تہیہ کر لیں کہ آپ نے ہمیشہ حق کی ہی پیروی کرنی ہے

جب آپ عملی طور پر اس اصول کا خود پر اطلاق کریں گے ( یعنی مالیاتی معمالات ، رشتہ داروں سے تعلقات ، مسلکی معاملات) تو ڈپریشن خود بخود ختم ہو جائے گی
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

بولنے کی حد تک آسان ہے . باقی جو اس اذیت سے گزرتے ہیں صرف انہی کو پتہ ہے

میں نے زندگی میں جن کو بھی ڈپریشن میں مبتلا دیکھا ہے ان کا کوئی نہ کوئی غلط اصول ضرور دیکھا ہے

مثلا جو اپنی من مانی کرنے کا سوچ لے ، کسی کو اپنی ڈگری کا خمار ہو جائے ، دولت کا خمار ہو جائے وغیرہ وغیرہ
 
siasat.us

Councller (250+ posts)

میں نے زندگی میں جن کو بھی ڈپریشن میں مبتلا دیکھا ہے ان کا کوئی نہ کوئی غلط اصول ضرور دیکھا ہے

مثلا جو اپنی من مانی کرنے کا سوچ لے ، کسی کو اپنی ڈگری کا خمار ہو جائے ، دولت کا خمار ہو جائے وغیرہ وغیرہ
Janab a aala. Depression aik marz hy, kayfiyat nahi. Jo aap bata rahay hain in chezon sy depression nahi hota magar depression mein izafa zarur karty hain. Mery abbu depression ki intehai level sy guzar chuky hain isiliye bata raha hu. Aik aik hafty tak neend nahi ati thi abbu ko.
 
Conservative liberal

Senator (1k+ posts)

تہیہ کر لیں کہ آپ نے ہمیشہ حق کی ہی پیروی کرنی ہے

جب آپ عملی طور پر اس اصول کا خود پر اطلاق کریں گے ( یعنی مالیاتی معمالات ، رشتہ داروں سے تعلقات ، مسلکی معاملات) تو ڈپریشن خود بخود ختم ہو جائے گی
have you ever experienced it yourself? ya ye apne kisse book se parha hai?
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

have you ever experienced it yourself? ya ye apne kisse book se parha hai?

جی اس بارے میں مولا علی علیہ سلام کے اقوال موجود ہیں

"جو دین کی من مانی تشریح کرے گا، ساری زندگی بے چین رہے گا"

ایک اور قول کے مطابق جسے دین کی معرفت حاصل ہو جائے اسے پھر کچھ بھی پریشان نہیں کر سکتا چاہے اسے ٹکرے ٹکرے کر دیا جائے

اس کے علاوہ قرآن میں ایک آیت بھی ہے جس کے مطابق پریشانی اور رزق کی کمی میں وہ قوم گرفتار ہوتی ہے جو الله کی نعمت کا انکار کرے ,نعمت کا مطلب یہاں ہدایت ہی ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

Janab a aala. Depression aik marz hy, kayfiyat nahi. Jo aap bata rahay hain in chezon sy depression nahi hota magar depression mein izafa zarur karty hain. Mery abbu depression ki intehai level sy guzar chuky hain isiliye bata raha hu. Aik aik hafty tak neend nahi ati thi abbu ko.

میرے ذاتی تھربے کے مطابق ڈپریشن انسان کی اپنی وجہ سے ہی ہوتی ہے،
 
bahmad

Minister (2k+ posts)
Its very sad news..........however Muslims should understand about very famous Hadith's mafhoom "Momin Mushkil ma SABBAR aur Nemaat pr SHUKKR krta ha"......this Hadith is the cure of depression ...........