شریف خاندان کا کونسا فرد کس کس حلقے سےا لیکشن لڑے گا؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


لاہور کا اہم میدان: اسی شہر سے شریف خاندان کے 4 افراد الیکشن لڑیں گے، نواز شریف این اے 130، شہباز شریف این اے 123، مریم نواز این اے 119، حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے
https://twitter.com/x/status/1737488820117831802

کیپٹن (ر) صفدر نے میاں نواز شریف کیلئے این اے 15 مانسہرہ کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
۔
شہباز شریف کیلئے کراچی کے حلقہ این اے 242، لاہور کے این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے گئے۔

مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے بھی انتخابات لڑیں گی۔

مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

آصف علی زرداری کیلئے این اے 207 نواب شاہ سے انتخابی فارم وصول کیے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 ملتان سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے این اے 155، پی پی 227 اور پی پی 228 سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

جہانگیر ترین کی صاحبزادی مہرخان ترین نے بھی قومی سیاست میں قدم رکھ لیا اورمہر خان ترین کی جانب سے این اے 155 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔ مہر خان ترین کی جانب سے پی پی 227 سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے این اے 119 لاہور کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، وہ لاہور ہی سے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 149 سے بھی امیدوار ہوں گے۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال اور حلقہ این اے 243 سے ہمایوں عثمان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔