
گزشتہ روز وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیٹ پر دباؤ وی پی این کے استعمال کی وجہ سے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سرکاری طور پر نہ بند کیا گیا اور نہ ہی انٹرنیٹ کو کسی بھی لیول پر سلو داْؤن کرایا گیا۔
انہوں نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایپس کی چند سروسز کیونکہ ڈاؤن لوڈنگ وہاں نہیں ہو رہی تھی تو پاکستان کی آبادی کی بڑی تعداد نے وی پی این چلانا شروع کر دیا۔
ایک آئی ٹی ماہر نے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ وی پی این کے استعمال سے انٹرنیٹ کے سست ہونے کا کوئی تعلق نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1825146759724564487
اطہر کاظمی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بڑا سوال یہ ہے کہ لوگ وی پی این کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ اگر انٹرنیٹ پر کوئی قدغن نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1825083599483236526
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ جیسے اس ملک میں انٹرنیٹ چل رہا ویسے ہی معیشت اور حکومت چل رہی وی پی این پر
https://twitter.com/x/status/1825369773074436367
ماجد کا کہنا تھا کہ جب انٹرنیٹ نہیں اتا تو وی پی این اتا ہے جب زیادہ انٹرنیٹ نہیں اتا تو زیادہ وی پی این اتا ہے
https://twitter.com/x/status/1825317633480147382
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ انٹرنیٹ پر دباؤ وی پی این کی وجہ سے آیا ہے تو پاکستان کے ہر شعبے پر دباؤ کس کی وجہ سے آیا ہے تکا لگاؤ مسلمانوں
https://twitter.com/x/status/1825285736909635843
باجوہ نے لکھا کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ وی پی این لگاکر انٹرنیٹ پر دباؤ نہ ڈالیں جب انٹرنیٹ دب جاتا ہے تو کمزور ہوجاتا ہے کسی نے ٹھیک کہا تھا ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے
https://twitter.com/x/status/1825275068731232687
انورلودھی نے تبصرہ کیا کہ ان "تجربہ کاروں" نے پاکستان کو دنیا کا واحد ملک بنا دیا ہے جہاں وی پی این کے استعمال سے انٹرنیٹ سلو ہو جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1825273234956132682
مطیع الرحمان نے ردعمل دیا کہ پاکستانیو اپنے اپنے وی پی این بند کرو۔ انٹرنیٹ بیٹھ رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1825261917721481690 https://twitter.com/x/status/1825725773606510766 https://twitter.com/x/status/1825799965542621444
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shizzah1123.jpg
Last edited by a moderator: