
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ کم از کم 13 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔ آدھی رات کو ہونے والی ان جھڑپوں کے دوران دہشتگردوں نے متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق، اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو موثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جب کہ متعدد زخمی ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
جھڑپوں کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، جب کہ 13 زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی اہلکاروں کو میرانش
https://twitter.com/x/status/1896976870463467976 https://twitter.com/x/status/1896981214516719659
Last edited by a moderator: