
شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے 35 سالہ حوالدار زاہد کا تعلق چارسدہ سے ہے جبکہ 28 سالہ لانس نائیک ولی کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا، 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید کا تعلق کرم ایجنسی اور 38 سالہ سب انسپکٹر جاوید سپن وام کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل 15 ستمبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/thrjxLk/10.jpg